Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
39 - 103
جوتبرّائی(۱) ہے ، اس کے پیچھے نماز بحکم فقہائے کرام ''محض باطل'' ہے۔ دیکھو خلاصہ، عالمگیری (۲)وغیرہ اور جو ضروریات دین سے کسی بات کامنکر ہے وہ کسی کے نزدیک ''مسلمان نہیں'' ۔ اس کے پیچھے نماز بالیقین سب کے نزدیک ''باطل'' ہوگی۔ 

سوال نمبر ۵۶:اور ہر شیعہ کے پیچھے جائز ہے کہ تفریق ہے اور جائز بلا کراہت ہے یا یہ کراہت تحریمی ؟ 

جواب :نمبر ۵۵میں اس کا جواب آگیا ۔ 

سوال نمبر ۵۷:قابل ِ عمل مسئلہ ،مفتیٰ بِہا(۳)ہوتا ہے کہ غیر مفتیٰ بہا ؟

جواب :مفتیٰ بِہا،دیکھو ''درمختار''(۴) ۔
سوالاتِ  جرح و جوابات 

ازحضور پُرنوراعلیٰ حضرت قبلہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ
سوال نمبر ۱ :علم دین میں کون کون سی کتابیں ہیں ؟

جواب :ہزارہا کتابیں ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔حضراتِ شیخین ابوبکر صدیق و عمر فاروق رضی اللہ عنہما کوگالیا ں بکنے والے کو تبرّائی کہتے ہیں ۔ ۲ الفتاوی العالمکیریۃ ۳۔جس قول پر فتوٰی دیاجاتا ہو 

۴۔الدر المختار مع رد المحتار،مقدمۃ،المجلد الأوّل،ص۷۸، دار الفکر،بیروت
Flag Counter