لئے لفظ''مُظْھِرْ''استعمال فرمایا ہے ۔ یہ رسالہ صرف امام اہل سنّت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مبارک ملفوظات کا مجموعہ ہی نہیں بلکہ بیش بہا معلومات کا خزانہ بھی ہے۔نیز دورانِ مطالعہ آپ پر یہ انکشافات حیرانگی کا باعث ہوں گے کہ غیر مقلّدین نے کس طرح اپنی خواہشات کے مطابق نہایت اہم کتب میں قطع و برید سے کام لیا ہے۔
الحمدلِلّٰہ علٰی احسانہٖ!عالم اسلام میں مجلس:''المدینۃالعلمیۃ'' ہی کویہ سعادت نصیب ہوئی کہ اس نے ا س رسالہ پر نہایت عرق ریزی اور باریک بینی سے تخریج و حواشی کا کا م پایہ تکمیل تک پہنچایا،جس سے اسکی افادیت و اہمیت میں چارچاند لگ گئے ہیں ۔عوام النّاس کے لئے یہ رسالہ بالعموم اور اہلِ علم حضرات کے لئے بالخصوص اہمیت کا حامل ہے۔آپ کے ذوقِ مطالعہ کے معیار کا خیال کرتے ہوئے دورانِ کمپوزنگ کاماز،کالن،سیمی کالن اور بریکٹ وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں،نیز پروف ریڈنگ کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے،قارئین کی سہولت کے لئے قرآنی آیات واحادیث اور عربی عبارات کا ترجمہ اور مشکل الفاظ کے معانی و متعلقہ امور کو بھی حواشی میں لکھ دیا گیاہے تاکہ مکمل بات سمجھنے میں آسانی رہے۔نیز ان عبارتوں کے ساتھ ساتھ تخریج کا بھی اہتمام کیا گیاہے تاکہ علماء کرام کو اصل ماخذ سے رجوع کرنے میں اپنا قیمتی وقت صرف نہ کرنا پڑے ۔اس سلسلے میں حواشی و تخریج کی خدمات مولانا عبد الرشید ہمایوں المدنی اور مولانا محمد یونس علی عطاری المدنی نے انجام دی ہیں، جبکہ مولانا عبدا لرّزاق العطاری المدنی نے اس پر نظر ثانی فرمائی ہے۔ علاوہ ازیں یہ رسالہ اس حوالے سے بھی امتیازی حیثیت کاحامل ہے کہ امیرِ اہل سنّت،شیخِ طریقت،حضرت علامہ مولانا ابوبلال، محمّد الیاس عطار قادری،