Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
37 - 103
سوال نمبر ۳ ۵:پھرایسے حضرات کس حکم میں داخل ہیں ؟

جواب :اُن پر بھی تقلید واجب ہے ۔ دیکھو تفسیر کبیر(۱)اور مسلّم الثّبوت اور فصول البدائع وغیرہ۔

سوال نمبر ۵۴:ان سے نزاع، صرف آمین بالجہر ورفع یدین پر ہے یاکیا ؟

جواب :غیر مقلّدوں سے اصل نزاع اس پر ہے کہ وہ تقلید کے منکر ہیں ،قیاس کے منکر ہیں، مقلّدین کو مشرک کہتے ہیں انبیاء و اولیاء کی جناب میں گستاخیاں کرتے ہیں ۔ یہ آمین بالجہر(۲)و
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔التفسیر الکبیر،پ۵،النساء:۵۹،ج۴،ص ۱۱۷،دارإحیاء التراث العربي،بیروت

۲۔بلند آوا زسے آمین کہنا۔احناف کے نزدیک ہر نمازی خواہ امام ہو یا مقتدی یا اکیلا اور نماز جہری ہو یاسرّی آمین آہستہ کہے مگر غیر مقلدوہابیوں کے نزدیک جہری نماز میں امام ومقتدی بلندآوازسے آمین کہیں ۔آہستہ آمین کہناحکمِ خدا و رسول( عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم) کے موافق ہے چیخ سے آمین کہناقرآن کریم کے بھی خلاف ہے اورسنت کے بھی مخالف ہے۔رب تعالیٰ فرماتاہے ''اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعاً وّخُفْیَۃً '' ترجمہ کنزالایمان :''اپنے رب سے دعا کروگڑگڑاتے اور آہستہ ''(پ ۸،الاعراف: ۵۵) چونکہ آمین بھی دعاہے۔لہٰذا یہ بھی آہستہ کہنی چاہیے،رب تعالیٰ تو اپنے علم وقدرت کے اعتبار سے ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے پھر چیخنے کی کیا ضرورت ہے ۔بخاری ومسلم،احمد،مالک ،ابو داؤد،ترمذی ،نسائی اور ابن ما جہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ فرمایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگی اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔اس حدیث سے معلوم ہو اکہ گناہ کی معافی اس نمازی کے لئے=
Flag Counter