Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
36 - 103
ہوگی۔ دیکھو عالمگیری وردالمحتار وفتاوٰی سراجیہ(۱) وغیرہ ۔ 

سوال نمبر ۵۰ :قولہ تعالی:
(یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ فَاِنۡ تَنَازَعْتُمْ فِیۡ شَی؁ٍ فَرُدُّوۡہُ اِلَی اللہِ وَالرَّسُوۡلِ)(2)
 سے اجماع وقیاس کا ثبوت ہے یا اس کارد ؟

جواب :ثبوت ہے۔ دیکھو'' تفسیر کبیر''(۳) امام رازی وغیرہ ۔ 

سوال نمبر ۵۱:اس آیت میں ''اُولِی الْاَمْرِ''سے کیامراد ہے اور
''فَاِنۡ تَنَازَعْتُمْ ''
 کے مخاطب کو ن لوگ ہیں ؟

جواب :مجتہدین ۔ دیکھو ''تفسیر کبیر''(۴) ۔

سوال نمبر ۵۲ :''اُولِی الْاَمْرِ'' کے اندروہ مفسرین ومحدثین جو رتبہ اجتہاد تک نہیں پہنچے ہیں وہ بھی داخل ہیں یانہیں ؟ان کی بھی اطاعت و تقلید واجب ہے کہ نہیں ؟

جواب :نہیں۔دیکھو'' تفسیر کبیر''(۵) ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱د۔ الفتاوی العالمکیریۃ،کتاب الصلاۃ،الباب الخامس في الإمامۃ،الفصل الثاني في بیان من ھو أحق بالإمامۃ،ج۱،ص۸۴، المکتبۃ الرشیدیۃ،کوئٹہ۔

۲۔اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اورحکم مانو رسول کا اوران کا جو تم میں حکومت والے ہیں پھر اگرتم میں کسی بات کا جھگڑا اٹھے تو اسے اللہ اور رسول کے حضور رجوع کرو (پ۵،النساء:۵۹)

 ۳۔التفسیر الکبیر للإمام الرازي، پ۵، النساء:۵۹،ج۴،ص۱۱۲،دار إحیاء التراث العربي،بیروت ۴۔التفسیر الکبیر، پ ۵، النساء:۵۹،ج۴،ص۱۱۳،دارإحیاء التراث العربي،بیروت 

۵۔التفسیر الکبیر،پ۵،النساء:۵۹،ج۴،ص ۱۱۷،دارإحیاء التراث العربي،بیروت
Flag Counter