سوال نمبر ۴۷:کسی شخص کا دعوٰی استحقاقِ امامت کا بانی مسجد یااولاد بانی مسجد کے ہوتے ہوئے قابل اعتبار ہے یا باطل ہے اور اولادبانی مسجدکو حق ،امام وموذن وغیرہ کا حاصل ہے یا اوروں کو ؟
جواب : اوروں کو دعوٰی بانی مسجد یا اس کی اولاد کے آگے، خلاف فقہ ہے ۔دیکھو عالمگیری وقاضی خان (۱)۔ اورامام ومؤذن قائم کرنے کا حق بانی مسجد کو ہے اور وہ نہ ہوتو اس کی اولاد کو۔دیکھو'' حموی شرح اشباہ ''(۲)۔
سوال نمبر ۴۸ :تقرر امام میں بحالت اختلاف ،قلت رائے کا اعتبارہے یا کثرت کا ؟
جواب :کثرت رائے کا اعتبارہے یہاں تک کہ اگر جماعت کثیر جسے چاہے، اس سے وہ افضل ہوجسے جماعت قلیل چاہے تووہی مقرر ہوگا جسے جماعتِ کثیرنے چاہا، دیکھو عالمگیری وغیرہ ۔
سوال نمبر ۹ ۴:مسجد جامع میں امام و خطیب کے رہتے ہوئے دوسرے کو امامت و خطابت کا حق حاصل ہے یا نہیں ؟
جواب :نہیں۔بلکہ اس کی بغیراجازت کے خطبہ پڑھے یا امامت کرے تو نماز ہی نہ