اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
ہدایہ و درمختار(۱) ۔ سوال نمبر ۴۵:امام اعظم رحمۃ اﷲ علیہ کے نزدیک کفار کا مسجد میں حقدار بن کر آنا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب : نہیں جائز ہے، دیکھو ہدایہ(۲) ۔ سوال نمبر ۴۶:کفارمستامن پر مدعیان اسلام کا قیاس صحیح ہوسکتاہے یا نہیں ؟ جواب :ہر گز نہیں ۔ ابھی حدیثوں سے گزرا کہ مستا من(۳) کو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مسجد میں آنے سے نہ رو کا اور نماز پڑھنے دی اور کچالہسن اور پیاز کھانے والے مسلمان کومسجد سے منع فر مایا اور قربانی چھوڑنے والے کو حکم ہو ا کہ ہمارے مصلّے کے پاس نہ آئے اور منافقین کلمہ گومدعیان اسلام کو خاص جمعہ کے مجمع میں ایک ایک کانام لے کر مسجد اقدس سے نکلو ادیا کہ''
اُخْرُجْ یَافُلاَنٌ فَاِنّکَ مُنَافِقٌ۔ أُخْرُجْ یَا فُلاَنٌ فَاِنّکَ مُنَافِق''(۴)
نکل جا! اے فلاں کہ تومنافق ہے ۔نکل جا! اے فلاں کہ تو منافق ہے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔الھدایۃ،کتاب الکراھیۃ/ مسائل متفرقۃ،الجزء الرابع،ص۳۷۹،دار إحیاء التراث والعربی،بیروت، الدر المختار مع رد المحتار،کتاب الحظر و الإباحۃ،فصل في البیع،ج۶،ص۷۰۵،دار الفکر، بیروت ۲۔ الھدایۃ ۳۔ امن چاہنے والا،پناہ مانگنے والا۔یہ فقہ کی ایک اصطلاح ہے جس میں مسلم حکومت کی طرف سے عائد کردہ شرائط کی پابندی کرنے سے کوئی غیرمسلم یا غیر ملکی اس کی پناہ میں آجاتا ہے پھر اس کے جان ومال ،عزت ،آبروکی حفاظت حکومت کے ذمہ ہوجاتی ہے۔ ۴۔ مجمع الزوائد، کتاب التفسیر،الباب۱۰،رقم الحدیث:۱۱۵۳،الجزء السابع، ص۱۱۱،دارالفکر بیروت