سوال نمبر۳۸ :کیامسجد میں سب مسلمانوں کاحق ہوتا ہے اور مسلمان کسے کہتے ہیں ؟
جواب :مسلمان وہ ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی امّت ہو ۔ امّت کے دومعنٰی ہیں۔ ا مّتِ دعوت، جنہیں نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حق کی طرف بلایا۔ یوں توتمام عالم، ہمارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی امّت ہیں اور امّت اجابت، وہ جنہوں نے بُلا نا قبول کیا اور حق کو پورا مانا، جب امت ،مطلق بولتے ہیں۔یہی دوسرے معنٰی مراد ہوتے ہیں۔اس معنٰی پر جو مسلمان ہے اس کے لئے مسجد میں حق ہے مگر مبتدع اس معنٰی میں داخل نہیں ۔ دیکھو ''توضیح ''امام صدرالشریعہ(۳) اور '' تلویح''(۴) امام تفتازانی ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱۔کتاب الضعفاء، باب الألف ،رقم الحدیث ۱۵۴،ا لجزء الأوّل، ص۱۴۴، دارالصمیعي السّعودیۃ ۲۔العلل المتناھیۃ،کتاب السنۃ و البدع، باب ذم الرافضۃ،الجزء الأوّل، ص ۱۲۸،دارالکتب العلمیۃ،بیروت
۳۔صدرالشریعہ سے مراد یہاں عبید اللہ بن مسعود رحمۃاللہ علیہ ہیں
۴۔التوضیح والتلویح،الرکن الثالث في الإجماع،ج۲،ص۵۲۸،میر محمد کتب خانہ کراچی۔