Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
29 - 103
کلمہ گویوں کے واسطے ؟

جواب:خاص اپنے فرقے کیلئے کہ اُن کی مذہبی مسئلہ سے مبتدعوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی ممانعت ہے دیکھوعرب شریف کافتاویٰ صفحہ ۸۰(۱) جومیں نے داخل کیا ہے ۔

سوال نمبر ۳۶:مبتدع کے ساتھ میل جول کرنے سے منع ہونے کے ازروئے شرع کیا دلائل ہیں ؟

جواب :قرآن مجید میں ہے
(وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾)(2)،
 اور اگر تجھے بھلادے شیطان تو یادآنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ تفسیر احمدی میں ہے کہ ظالموں سے مراد کافر مبتدع اور فاسق سب ہیں
''والقعود مع کلھم ممتنع''
(۳)یعنی ان سب کے پاس بیٹھنا منع ہے ۔

سوال نمبر ۳۷ :اورکوئی روایت ایسی بھی ثابت ہے جس سے مبتدعین کے جنازے کی نماز پڑھنی اور انکے ساتھ نماز پڑھنی منع ہے ؟

جواب :فتاوی الحرمین کے صفحہ ۸۰ پر یہ حدیث ہے ۔
''إن مرضوا فلاتعودوھم و إن ماتوا فلا تشھدوھم''(۴)
 اور یہ حدیث ہے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔فتاوٰی الحرمین برجف ندوۃ المین،فصلِ اوّل،عام بدمذہبوں اور خاص الخ ص۶،ناشررضا اکیڈمی بمبئی۔            ۲۔ پ ۷،الانعام: ۶۸ 

۳۔التفسرات الأحمدیۃ،پ۷،الأنعام:۶۸،ص۳۸۸،مکتبہ اکرمیہ،محلہ جنگی،عقب،قصّہ خوانی بازار،پشاور۔ ۴۔کشف الخفائ،الجزء الأول، ص۳۹۱، رقم الحدیث ۱۴۳۹دارالکتب العلمیہ،بیروت
Flag Counter