اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
وغیرہ میں حدیث ہے کہ'' جوکسی بدعت والے کی تعظیم کرے بے شک اس نے اسلام کے ڈھانے میں مدد دی'' (۱)۔ سوال نمبر ۳۱:کوئی حدیث صحیح پیش کرسکتے ہیں جس سے ظاہر ہوکہ مبتدع فاسق کی امامت مکروہ ونادرست ہے ؟ جواب :ایک حدیث صحیح جو ابھی گزری اور صحاح ستہ سے سنن ابن ماجہ میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا :
لاَ یؤمُّ فاجرٌمومناً إلا أن یقھرہ بسلطان،یخاف سیفہ وسوطہ(۲)
کوئی فاسق کسی مسلمان کی امامت نہ کرے مگر اس حالت میں کہ وہ اپنی سلطنت کے زور سے اسے دبائے کہ یہ اس کی تلوار اور تازیانے کاخوف رکھتاہو۔ سوال نمبر۳۲:جس طرح نمازحنفی کی،شافعی کے پیچھے جائزہے تو اسی طرح غیر مقلّدوں کے پیچھے کیوں نہیں جائز ہے اگر وہ بھی رعایت مذہب مقتدی کرلیویں ؟ جواب :شافعیہ اہلسنّت ہیں، ان پر غیر مقلّدوں کا قیاس نہیں ہوسکتا۔یہیں دیکھئے، حضرت مولانا محمد سعید بابصیل سردار علمائے مکہ معظمہ شافعی المذہب ہیں انہوں نے اور دیگر مذاہب اہلسنّت کے مفتیان عرب نے ان غیر مقلّدوں کو بالاتفاق ''گمراہ'' لکھا ہے، ابھی میں شافعیہ کی نسبت بھی فتاویٰ عالمگیری کا حوالہ دے چکا ہوں کہ حنفی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔مشکاۃالمصابیح،کتاب الإیمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنّۃ، ص۳۱،قدیمی کتب خانہ ،آرام باغ،کراچی ۲۔ سنن ابن ماجۃ،کتاب : إقامۃ الصلاۃ،باب في فرض الجمعۃ،ج۲،ص۵،رقم الحدیث:۱۰۸۱،دار المعرفۃ،بیروت۔