سوال نمبر ۲۷ :مسلمان کوگالی دینا فسق ہے کہ نہیں اور مسلمان کو برا کہنے والا فاسق ہے کہ نہیں ؟
جواب :فاسق ہے ''صحیح بخاری شریف'' میں اس کی حدیث (۱)ہے ۔
سوال نمبر ۲۸ :بدعتی و فاسق کی امامت مکروہ وممنو ع ہے یا نہیں۔ اس کی کیا سندیں ہیں ؟
جواب :ہاں مکروہ ہے ۔ دیکھوطحطاوی درمختار اور طحطاوی مراقی الفلاح اور تبیین الحقائق امام زیلعی اور ردالمحتار اور غنیۃ(۲)اور صغیری اور فتح المبین وغیرہ ۔
سوال نمبر ۲۹:لامذہبی فسق ہے یانہیں ؟
جواب :لامذہبی ہرفسق سے بدتر فسق ہے کہ یہ بدمذہبی ہے ۔دیکھو ''غنیۃ''(۳) ۔ طبع قسطنطنیہ ۔
سوال نمبر ۳۰ :امام بنانا دینی تعظیم ہے کہ نہیں ؟اور مبتدع کی دینی تعظیم حرام ہے یا نہیں ؟
جواب :ہاں ۔دیکھو رد المحتار اور فتح و طحطاوی(۴) اور زیلعی وغیرہ اور مشکوٰۃ شریف