Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
24 - 103
کفرہے۔دیکھو ''شفاشریف''قاضی عیاض(۱)اور''سیف المسلول'' امام سبکی وغیرہ۔ چھٹی اسی ''تقویۃ الایمان ''میں ہمارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے متعلق مرکرمٹی میں مل جانا(۲) لکھا ہے اوراماموں نے تصریح فرمائی ہے کہ یہ ''کفر'' ہے ۔ دیکھو '' شرح مواہب'' علامہ زرقانی، مطبع مصر ۔ساتویں یہ کہ سارا فرقہ تقلید کوشرک اور مسلمان مقلّدین کومشرک کہتا ہے اور یہ کلمہ کفر ہے ۔ دیکھو درمختارو درروغررومجمع الانہر و عالمگیری (۳)و شرح فقہ اکبر وغیرہ ۔ 

سوال نمبر ۲۶ : ایسے مبتدع کے پیچھے نماز جائز ہے یاکیا ؟

جواب :محض باطل ہے ۔دیکھو شرح فقہ اکبر و فواتح، شرح مسلم وفتح القدیر، شرح ہدایہ (۴)وغیرہ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

=یہ شان نہیں جوان کے لیے ایسا تصرف مانے وہ مشرک ہے۔ (vi)حرمِ مدینہ کے ادب واحترام کو شرک قرار دیا (vii)حضور علیہ السلام کے دور میں بھی کافر بتوں کو اللہ کے برابر نہیں سمجھتے تھے۔ان کی نذر و نیاز کرتے اور منتیں مانگتے تھے اس لئے وہ مشرک ٹھہرے سو جو آج بھی کوئی کسی کوسفارشی سمجھے یاکسی سے مدد چاہے گواس کو اللہ کا بندہ سمجھے، ابو جہل کے برابر مشرک ہے۔ (xx)اللہ عزوجل کے سوا کسی کو غیب کا علم نہیں ۔(ملخص از بہار شریعت، حصہ اول،وہابیہ کے عقائد وکفریات( 

۱۔ الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم،فصل فی بیان ما ھو من المقالات کفر، ج۲،ص۲۴۶،عبد التّواب اکیڈمی،ملتان

۲۔تقویۃ الإیمان،ص۸۱،شمع بُک ایجنسی،اردو بازار، لاہور

۳۔الفتاوٰی العالمکیریۃ     ۴۔فتح القدیر، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ،ج۱،ص۳۵۴،مکتبہ رشیدیہ،سرکی روڈ،کوئٹہ
Flag Counter