ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
=اللہ تعالیٰ کو زمان و مکان وجہت سے پاک جاننا اور اس کا دیدار بلا کیف ماننا بدعت وگمراہی ہے)صدرالشریعہ ،بدر الطریقہ مولاناامجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ'' اللہ کا دیدار بلاکیف ماننا اور زمان و مکان وجہت سے پاک جاننا، تمام اہل سنت وجماعت کا عقیدہ ہے تواس قائل (اسماعیل دہلوی) نے تمام پیشوایانِ اہل سنت کو گمراہ وبدعتی قرار دیا۔بحرالرائق ،درمختار،عالمگیری میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے جو مکان ثابت کرے کافر ہے ۔(بہارشریعت جہیز ایڈیشن،حصّہ اول ،ج ۱،ص۵۵، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی )
۱۔ الفتاوٰی العالمکیریہ، کتاب السیر،الباب التاسع فيأحکام المرتدین،ومنھا ما یتعلق بذات اللہ تعالٰی،ج۲،ص۲۵۹،المکتبۃ الرشیدیۃ،سرکی روڈ ،کوئٹہ۔
۲۔''تقویۃالایمان''نہایت متنازعہ اور رسوائے زمانہ کتاب ہے،یہ درحقیقت محمدبن عبدالوھاب نجدی کی تصنیف''کتاب التوحید''کا ایمان سوز ترجمہ ہے جو کہ اسماعیل دہلوی کا سیاہ کارنامہ ہے اس'' تقویۃ الایمان'' ہی کی وجہ سے پاک وہند میں نئے نئے فرقوں نے جنم لیا اور لے رہے ہیں اس کی چند ایک عبارتوں کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیں۔(i)جس کانام محمد یا علی ہے وہ کسی چیز کا مختار نہیں (ii)حضور علیہ السلام مرکر مٹی میں مل گئے (iii)حدیث شریف میں جس ہوا کے متعلق ارشاد فرمایا گیا تھا کہ ایک ہو اچلے گی اور سارے مسلمانوں کو اٹھالے گی وہ ہواچل چکی ہے لہٰذ ااب دنیا میں کوئی مسلمان نہ رہا (لیکن اس نے یہ نہ سوچاکہ اس صورت میں توخودبھی کافر ہوگیا)(iv)انبیاء کرام واولیائے عظام کو چوہڑے وچمار سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان سے کسی حاجت روائی کی تو قع نہیں رکھنی چاہیئے۔(v)رزق میں وسعت ،تندرستوں کو بیمار اور بیماروں کو تندرست کرنااور مشکل کشائی، یہ سب اللہ کی شان ہے کسی نبی ،ولی یابھوت ،پری کی=