اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
سے ہیں''۔ دیکھو ''کشف الاسرار ''امام عبدالعزیز بخاری(۱) ،مطبع قسطنطنیہ اور '' فصول البدائع'' مطبع استنبول اورمواقف وشرح مواقف اور فواتح وغیرہ اور ضروریات دین کامنکر مسلمان نہیں ہے ۔ دیکھو تنویر الابصار اوردرمختار اور شرح فقہ اکبر اور ادلام، امام ابن حجر اور بحرالرائق اور ردالمحتار (۲)وغیرہ وغیرہ ۔ چوتھے یہ کہ ان کے امام ،اسمٰعیل دہلوی نے ایضاح الحق میں اﷲتعالیٰ کو مکان وجہت سے پاک ماننے کے عقیدہ دینی کو بدعت حقیقی بتایا(۳) اور یہ کلمہ کفر ہے ۔ دیکھو فتاویٰ قاضی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ =ہیں ،نہ نہریں ہیں ،نہ حوریں ہیں، نہ غلمان ہیں ،نہ جنت کا کوئی وجو دِخارجی ہے بلکہ دنیامیں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی جو راحت روح کو ہوئی تھی بس اسی روحانی راحت کا اعلیٰ درجہ پر حاصل ،ہونا اسی کانام جنت ہے۔یہ بھی قطعًا کفر ہے ۔یونہی یہ کہنا کہ اللہ عزوجل نے قرآن عظیم میں جن فرشتوں کا ذکر فرمایاہے، نہ ان کاکوئی اصل وجود ہے، نہ ان کاموجود ہونا ممکن ہے ،بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ہر مخلوق میں جومختلف قسم کی قوتیں رکھی ہیں جیسے پہاڑوں کی سختی ،پانی کی روانی،نباتات کی فراوانی ،بس انہیں قوتوں کانام فرشتہ ہے، انسان میں جو نیکی کرنے کی قوتیں ہیں بس وہی اس کے فرشتے ہیں یہ بھی بالقطع والیقین کفر ہے ۔ یونہی جن وشیاطین کے وجود کا انکار اور بدی کی قوت کانام جن یاشیطان رکھنا کفر ہے اور ایسے اقوال کے قائل یقینا کافر اور اسلامی برادری سے خارج ہیں ۔ماخوذ از اعتقاد ا لأحباب فی الجمیل،المعروف دس عقیدے، از اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ الرحمن، ص ۷۷ تاص۸۱،مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور ) ۱۔انظر التخاریج والدلائل فی الفتاوی الرضویہ جدید ، ج۱۴، ص۲۸۸تا ۲۹۳،۲۔ رد المحتار ۳۔ایضاح الحق( از اسماعیل دہلوی) صفحہ ۳۶،۳۵مطبع فاروقی میں ہے ''تنزیہاوتعالیٰ از زمان ومکان جہت واثبات رویت بلاجہت ومحاذات ہمہ ازقبیل بدعات حقیقہ است ''(یعنی=