ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱۔محمد بن عبدالوھاب نجدی کے ماننے والوں کو وھابی یا نجدی کہتے ہیں اس فرقہ کے لوگ، خیالاتِ باطلہ اور عقائدِ فاسدہ رکھتے ہیں، ابن عبد الوھاب نجدی نے اہل سنت وجماعت سے قتل و قتال کو جائز قرار دیا ،ان کی عورتوں کو لونڈیاں بنانا بھی جائز کہا۔سلف صالحین کی شان میں گستاخی وبے ادبی کو اپنا وطیرہ خاص بنایا ،تمام مسلمانانِ عالم کو مشرک قرار دیا اور ان سے ان کے اموال چھین لینا حلال اور جائز بلکہ واجب قراردیا،اسی طرح انبیاء کرام علیہم السلام کے بارے میں کہا کہ'' وہ مر کرمٹی ہوگئے 'ان کو کچھ خبر نہیں''،''نبی علیہ السلام کا نماز میں خیال آجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے اور بیل گدھے کا آئے تو نہیں ٹوٹتی ''۔''شیطان کا علم' حضور علیہ السلام کے علم سے بڑھ کر ہے ''۔''خدا جھوٹ بول سکتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے ''وغیرہ وغیرہ (ملخص از تاریخ نجد وحجاز از مفتی محمد عبدالقیوم قادری قدس سرہ، ،ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور )
۲۔غیر مقلدیت بھی وہابیت کی ایک شاخ ہے چند عقائد کے علاوہ باقی تمام عقائد میں شریک ہیں اور ان حال کے، اشد دیوبندی کفروں میں بھی وہ یوں شریک ہیں کہ ان قائلوں کو کافر نہیں جانتے اور ان کی نسبت حکم ہے کہ جو ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے، غیر مقلدین حضرات نے چاروں مذہبوں سے جدا تمام مسلمانوں سے الگ ایک نئی راہ نکالی ہے کہ تقلید کو حرام وبدعت کہتے ہیں اور آئمہ دین کو گالیاں دیتے ہیں لیکن حقیقتاًیہ تقلید سے خالی نہیں کیونکہ یہ آئمہ دین کی تقلید توکرتے نہیں مگر شیطان لعین کے ضرور مقلِّد ہیں اسی طرح یہ لوگ قیاس کے بھی منکر ہیں اور حکم شرعی کی روسے قیاس کا مطلقًا انکار کفر ہے ۔
(ملخص از بہار شریعت جہیز ایڈیشن،حصہ اول، ص۶۱، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی )