اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب) |
پاس آیااورانہوں نے مجھے بھیجا۔جدہ کالفافہ موجودہے اوراس میں سلطانی ٹکٹ(۱) لگے ہیں پیش کرتاہوں۔بڑا فتوٰی مکہ شریف کی مہریں ہوکربذریعہ مولاناحاجی عبدالرزاق صاحب ''مطوف کعبہ معظمہ'' کے، بمبي مولوی عمر الدین صاحب کو اور ان کے واسطے سے مجھے پہنچا۔جدہ کالفافہ پیش کرتاہوں اور اس کے ساتھ مولانا حاجی عبدالرزاق صاحب مکی کا یہ خط جوپیش کرتا ہو ں، میرے نام آیا اور دوسرا خط اورپیش کرتا ہوں۔ یہ سردار علمائے مکہ معظمہ مولانا محمد سعیدبابصیل نے میرے نام اپنی مہر کے ساتھ مع اسی فتوٰی کے بھیجا۔ اس کی چند سطروں کا خلاصہ، ترجمہ یہ ہے : ''کہ یہ خط ہے حضرت اجل(۲) و افضل میرے سردار اور میرے بھا ئی اور میرے معزز حضرت احمد رضاقادری محمدی حنفی کو کہ ان کی سعادت اور جلالت ہمیشہ رہے۔ وہ آداب جو آپ کے رتبہ کے لائق ہیں ہدیہ بھیج کر عرض ہے کہ آپ کا عجالہ(۳)جو آپ نے رافضیوں(۴)،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱۔حکومتی ٹکٹ ۲۔جلیل القدر،بہت بزرگ ۳۔رسالہ ۴۔ رافضی کی جمع روافض ہے ،مراد اس سے شیعہ حضرات ہیں ،یہ انتہائی گستاخ اور بے باک فرقہ ہے ،ان لوگوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی تکمیل کی خاطر شرعی احکام کو توڑ موڑ کراور احادیث میں ردوبدل کرکے اپنی فقہ ایجاد کرلی ہے، ان کے عقائد گمراہ کن اور کفریات پر مبنی ہیں مثلاً''(i)مُردے دوبارہ دنیا میں آئیں گے ،(ii)روح دوسرے بدن میں آئے گی (iii) اللہ تعالیٰ کی روح، آئمہ اہل بیت میں منتقل ہوئی ہے (iv)امام باطن خروج کریں گے (v)امام باطن کے خروج تک امر ونہی احکام معطل رہیں گے(vi)حضرت جبریل علیہ السلام سے حضرت علی کے مقابلے میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر وحی لانے میں غلطی ہوئی ہے''(معاذاللہ)انہی کفریہ عقائد کی بناء پر ان کی تکفیر نہایت ضروری ہے۔یہ لوگ ملّتِ اسلامیہ سے خارج ہیں اور مرتدین کے احکام ان پر لاگو ہوں گے۔(ماخوذاز'' فتاوی رضویہ ''جدید،ج ۱۴،ص۱۲۸،رضا فاؤنڈیشن، لاہور)