Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
16 - 103
لکھوالیا، اس وقت رہائی ہوئی۔یہ خبر میں نے معتبر علماء سے سنی جو اس واقعہ میں موجود تھے۔پھر مکہ معظمہ کے چھپے ہوئے اشتہار دیکھے جووہاں کے مطبع میری میں چھپے تھے،وہ اشتہار پیش کرتا ہوں ۔ پھردوسرا اشتہار مع ترجمہ وہیں مکہ معظمہ میں چھپاوہ بھی پیش کرتا ہوں اور اسکے سوا           ۱۲۹۵؁ھ میں کہ مُظْہِرْ(۱) حج کو گیا تھا،قافلہ کی داخلی کعبہ معظمہ میں تھی، کعبہ معظمہ کادروازہ بہت بلند ہے، خادم اوپر بیٹھے لوگوں کا ہاتھ پکڑ کر داخلی کے لئے کھینچ رہے تھے، ایک مغل کی وضع پر افسر کوبدمذہبی کا شبہ ہوا، جب وہ داخلی کے لئے گیا خادم نے دھمکادیا،اس کے ساتھ کا ایک غیرمقلّد وہابی سفارش کوبڑھا، اَفسر کے حکم سے اس وہابی کے سر پر خادم نے اس زور سے چپت لگائی کہ تمام مسجد میں آواز پہنچی ہوگی،یہ میری آنکھ کا دیکھا ہوا ہے،یہ لوگ جب جاتے ہیں اپنا مذہب چھپاتے رہتے ہیں ورنہ سزاپاتے ہیں ۔ 

سوال نمبر ۲۲:غیر مقلّدین کے بارے میں ''فتاوی الحرمین'' آپ کے پاس ہیں ؟

جواب :اصل دوفتوے پیش کرتا ہوں،نیز ایک کتاب مطبوعہ بمبئی پیش کرتا ہوں۔ 

سوال نمبر ۲۳:آپ تصدیق کرتے ہیں کہ یہ مہریں وہیں کے علماء کی ہیں ؟

جواب :میں تصدیق کرتا ہوں کہ جو مہریں ان فتووں میں ہیں، وہ وہیں کی ہیں ۔

سوال نمبر ۲۴:کیونکراور کس وجہ سے آپ تصدیق کرتے ہیں ؟

جواب :مُظْہِرْ نے یہ بڑا فتوٰی مکہ معظمہ بھیجا تھا اور یہ دوسرا فتوٰی میرے دوست مولوی نذیر حسین احمد خاں صاحب مرحوم نے احمد آباد گجرات سے مدینہ شریف کو بھجوایا تھا وہاں کی مہریں ہوکر بذریعہ مولوی عبدا لحق صاحب مجاور(یعنی مہاجر )کے، ان کے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 (۱)یعنی میں، (امام احمد رضا خاں علیہ رحمۃ الرحمن )
Flag Counter