Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
14 - 103
تنویر الابصار ،درمختار، فتاویٰ عالمگیری ، فتاوی خلاصہ، فتح القدیر ، اشباہ و بحرالرائق، غنیۃ(۱)،عمودالدریہ وغیرہ۔

سوال نمبر ۱۷ :ایسا کہنے والے کو احتیاطاً کافرنہ کہیں تو مبتدع کہہ سکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب : ضرور مبتدع و گمراہ ہیں ۔

سوال نمبر ۱۸ :حنفیوں کی نماز شافعی المذہب کے پیچھے جائز ہے یانہیں ؟

جواب :اس میں بہت اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ شافعی نے اگر فرائض و شرائط حنفی کی رعایت نہ کی تواسکے پیچھے حنفی کی نمازجائز نہیں۔دیکھو ''بحرالرائق''اور ''ردالمحتار''(۲) وغیرہ اور ''فتاویٰ عالمگیری'' وغیر ہ میں یہ بھی قید لگائی کہ وہ حنفی کے ساتھ تعصب (۳)نہ رکھتاہو ، ور نہ اس کے پیچھے نماز منع ہے(۴) ۔

سوال نمبر ۱۹ :حنفیوں کی نماز، غیر مقلّدین کے پیچھے جائز ہے کہ نہیں ؟

جواب : جائز نہیں ہے ۔ اس لئے کہ غیر مقلّدین اہل ہوا (۵)سے ہیں جس کابیان ابھی گزرا۔ اور اہل ہوا کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے ۔'' فتح القدیر شرح ہدایہ'' میں ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱ ۔اسی طرح حضرت ابوبکر صدیق یا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت یا صحابیت کا انکار کرنے والابھی کافر ہے ۔(غنیۃ المستملی،فصل الأولی،باب الاِمامۃ،ص۵۱۵،سہیل اکیڈمی لاہور) 

۲۔ ردّ المحتار علی الدرّالمختار،کتاب الصّلاۃ،مطلب:في الاقتداء بشافعي،ج۲،ص۳۶۲، دارالمعرفۃ،بیروت      ۳۔دشمنی،بغض 

۴۔الفتاوٰی العالمکیریہ،کتاب الصلاۃ، الفصل الثالث، الباب الخامس في الإمامۃ،ج۱ص۸۴،مکتبہ رشیدیہ،سرکی روڈ کوئٹہ۔

۵۔بدمذہب،بدعتی،خواہشات نفسانیہ کی پیروی کرنے والوں میں سے ہیں
Flag Counter