Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
13 - 103
مبارک (۱)(حضور صاحب لولاک )صلی اﷲعلیہ وسلم کے بارے میں کیالکھاہے ؟

جواب :ان کے پیشوا صدیق حسن خاں وغیرہ نے شرک و بدعت و مشرک لکھاہے ۔ 

سوا ل نمبر ۵ ۱:نواب صدیق حسن خاں نے خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی شان میں کیا بے ادبی کے کلمات لکھے ہیں ؟

جواب :اپنی کتاب ''انتقاد الرجیح'' کے غالباً صفحہ ۶۲پر صریح گمراہ بتایا ہے کہ'' انہوں نے جماعت تراویح کو رواج دیا اور خود اسے بدعت کہہ کر اچھا بتایا حالانکہ کوئی بدعت قابل ستائش نہیں، سب گمراہی ہے ''۔

سوال نمبر ۱۶ :شَیْخَیْنْ کو جو گالی دینے والا ہے اس کے بارے میں اکابر اہلسنّت کی کیا رائے ہے ؟

جواب :جو شخص ابوبکرصدیق یا عمر فاروق رضی اﷲعنہما کو برا کہے بہت سے آئمہ نے اسے کافر کہا ہے ۔ اور اس قدر پر تواجماع ہے کہ ایسا شخص بددین ہے(۲) دیکھو
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

= جنوب مغربی اورمالکی مصلّٰی مغرب کی سمت میں واقع تھا ،بعد ازاں نجدی حکومت نے ان مصلّوں کو اٹھوادیا تھا (حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ باب وقد سئل بعض العلماء عن ھذہ المقامات الخ ، ج۱ ، ص۱۴۶، دارالطباعۃ عامرہ ، مصر) 

۱۔حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارکہ کا گنبد شریف 

۲۔اگرحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرتِ عمر رضی اللہ عنہ کوگالی نکالتا ہے جب تو اس کے کافر ہونے میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں اور اگر صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شیخین کریمین سے افضل بتائے تو پھر گمراہ ہے فتاوی بزازیہ علیٰ ھامش فتاوی الھندیہ ،نوع فیمایتصل بہاج ۶،ص۳۱۹ مطبوعہ مکتبہ رشیدیہ،سرکی روڈ،کوئٹہ ، فتاوٰی رضویہ جدید،کتاب السّیر،ج ۱۴،ص۲۵۲ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
Flag Counter