بات ہے اسے اتباع نہیں کہیں گے۔ دیکھو'' توضیح و تلویح (۱)''۔
سوال نمبر ۱۲ :یہ بیا ن کیجئے کہ غیر مقلّدین کے مسائل ایسے بھی ہیں جو مذاہب اربعہ اہلسنّت میں سے کسی کے نزدیک جائز نہ ہوں ؟
جواب : بہت مسائل ہیں جیسے ایک جلسہ میں تین طلاقوں سے ایک ہی طلاق پڑنا، وضو میں سرکی جگہ پگڑی کا مسح ، ان کی کتاب ''تحفت المومنین'' میں جو اُن کے پیشوا نذیر حسین کے شاگرد نے بعد نظر ثانی کے مطبع نولکشور میں دوبارہ چھپوائی اس کے صفحہ ۱۷ پرصاف لکھا ہے کہ پھوپھی کے ساتھ نکا ح درست ہے ان کے یہاں خون اور شراب
اور سور کی چربی ناپاک نہیں ۔ جیسا کہ ان کی ''روضہ ندیہ ''صفحہ ۱۲ وغیرہ سے ثابت ہے ۔
سوال نمبر ۱۳:قیاس ابوحنیفہ کے خلاف و باطل کہنے والے کوکیا لکھا ہے ؟
جواب :''فتاوٰی عالمگیری(۲)'' وغیرہ میں ہے ''جو شخص امام ابوحنیفہ کے قیاس کو حق نہ مانے وہ کافر ہے'' ۔
سوا ل نمبر ۱۴:غیر مقلّدین کے پیشواؤں نے بزرگان دین و فقہائے کرام ومقلّدین مصلائے اربعہ(۳) کی نسبت اور نیزقبہ