| اسلامی زندگی |
(۴)آج دنیا میں ہر جگہ داڑھی منڈوں کی ہی بادشاہت ہے مال، دولت، حکومت،انہی کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ برکت والی چیز ہے (مسلمان یہ مذاق میں کہتے ہیں)۔
جواب:اگر داڑھی منڈانے سے بادشاہت مل جاتی ہے حکومت، دولت،عزت ہاتھ آتی ہے تو جناب والا !آپ کو داڑھی منڈاتے، ہیٹ لگاتے، کوٹ پتلون پہنتے ہوئے عرصہ گزر گیا۔آپ کو توحکومت کیا کوئی چیز بھی نہیں ملی،پھر تمام بھنگی، چمار، چوہڑے اور ہر قوم یہ کام کرتی ہے وہ کیوں بادشاہ نہیں بن گئی؟ دوستو! عزت، حکومت، دولت تم کو جوبھی ملے گا وہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی غلامی سے ملے گا۔
وَاَنۡتُمُ الۡاَعْلَوْنَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿۱۳۹﴾ (پ4،اٰل عمران، 139)
ترجمہ کنزالایمان:تمہیں غالب آؤ گے اگرایمان رکھتے ہو۔
آج غیروں کو اس لئے تمہارا حاکم کردیا گیا کہ تم میں حکومت کی اہلیّت نہ رہی ورنہ یہ تمام عزتیں تمہارے ہی لئے تھیں، یاد رکھو !ساری قومیں آگے بڑھ کر ترقی کريں گی،مگر تم ساڑھے تیرہ سو برس پیچھے ہٹ کر۔ سلطان اور نگزیب شاہجہان وغیرہ اسی طرح عرب و عجم کے تقریباً سارے اسلامی بادشاہ داڑھی والے ہی گزرے۔
لطیفہ:ایک مسلمان ہم سے کہنے لگے کہ اسلام نے ہم کو ترقی سے روکا۔میں نے کہا وہ کیسے ؟فرمانے لگے کہ اس نے سود تو حرام کردیا اور زکوٰۃ فرض کردی۔ پھر یہ شعر پڑھا۔
کیونکر ہو ان اصولوں میں افلاس سے نجات یاں سود تو حرام ہے اور فرض ہے زکوٰۃ!