جواب:داڑھی اورتمام اسلامی لباس کی خوبیاں ہم بیان کرچکے ہیں اب بھی عرض کرتے ہیں کہ اسلام کے ہر کام میں صدہا حکمتیں ہیں سنو!مسواک سنّت ہے اس میں بہت فائدے ہیں دانتوں کو مضبوط کرتی ہے مسوڑھوں کو فائدہ مند ہے منہ کو صاف کرتی ہے گندہ د ہنی کی بیماری کو فائدہ مند ہے معدہ درست کرتی ہے یعنی ہضم کرتی ہے آنکھوں کی روشنی بڑھاتی ہے زبان میں قوت پیدا کرتی ہے دانتوں کو صاف رکھتی ہے جانکنی کو آسان کرتی ہے، بلغم کو کاٹتی ہے، پِت دور کرتی ہے سَر کی رگوں کو مضبوط کرتی ہے موت کے وقت کلمہ یاد دلاتی ہے غرضیکہ اسکے فائدے۳۶ ہیں دیکھو شامی اور طب کی کتابیں ۔اسی طرح ختنہ ڈیڑھ سو بیماريوں کے لئے فائدہ مند ہے باہ کو قوی کرتا ہے انسان کی قوت مردی کوبڑھاتا ہے، اس جگہ میل وغيرہ جمع نہیں ہونے دیتا ،اولاد قوی پیدا کرتا ہے ،ختنہ والے کی عورت کسی طرف رغبت نہیں کرتی بعض بیماریوں میں ڈاکٹر ہندوؤں کے بچوں کا بھی ختنہ کرادیتے ہیں۔ ناخن میں ایک زہریلا مادہ ہوتا ہے اگر ناخن کھانے یا پانی میں ڈبوئے جائیں تو وہ کھانا بیماری پیدا کرتا ہے اسی لئے انگریز وغیرہ چھری کانٹے سے کھانا کھاتے ہیں کیونکہ عیسائیوں کے یہاں ناخن بہت کم