Brailvi Books

اسلامی زندگی
90 - 158
میں قرآن شریف ہو۔اور صورت پر اس کا عمل ہو اگرتمہارے منہ قرآن ہے اور صورت قرآن شریف کے خلاف تو گویا اپنے عمل سے تم خود جھوٹے ہو۔بادشاہ کے آنے کیلئے گھر اور گھر کا دروازہ دونوں صاف کرو کیونکہ بادشاہ دروازے سے آوےگا اور گھر میں بیٹھے گا اسی طرح  قرآن شریف کیلئے دل اور صورت دونوں سنبھالو حدیث کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ صرف تمہاری صورتوں کونہیں دیکھتا بلکہ صورتوں کے ساتھ دل کو بھی دیکھتا ہے اگر اس کا وہ مطلب ہوتا جو تم سمجھتے ہو تو پھر سر پر چوٹی کان میں جنیوااور پاؤں میں دھوتی باندھ کر نماز پڑھنا جائز ہونا چاہے تھا،حالانکہ فقہافرماتے ہیں کہ چوٹی رکھنا، زنا رباندھنا کفر ہے۔
    (۲)اسلامی شکل سے ہماری عزت نہیں ہوتی جب ہم انگریزی لباس میں ہوتے ہیں تو ہماری عزت ہوتی ہے کیونکہ وہ ترقی یافتہ قوم کا لباس ہے۔
جواب:آدمی کی عزت لباس سے نہیں بلکہ لباس کی عزت آدمی سے ہے اگر تمہارے اندر کوئی جوہر ہے یا اگر تم عزت اور ترقی والی قوم کے فرد ہو۔تو تمہاری ہر طرح عزت ہوگی کوئی بھی لباس پہنو اگر ان چیزوں سے خالی ہو تو کوئی لباس پہنو عزت نہیں ہوگی۔ابھی کچھ دن پہلے گاندھی اور اس کے دوسرے ساتھی گول میز کانفرس میں شریک ہونے کیلئے لندن گئے جب خاص پارلیمنٹ کے دفتر پہنچے تو مسٹر گاندھی اسی چوٹی اور اسی لنگوٹی میں تھے جو ان کا اپنا قومی لباس ہے سوبھاش چندر بوس نے ایک بارلندن کا سفر کیا تو اپنی گائے اپنی دھوتیا،لٹیا اپنے ساتھ لے گئےکہے کیا اس لباس سے ان کی عزت گھٹ گئی ؟آج مسلمانو ں کے سوا تمام قومیں سکھ ہندوبلکہ کاٹھیاواڑ میں بہرے اور خوجہ ہمیشہ اپنے قومی لباس میں رہتے ہیں سکھ کے منہ پر داڑھی سرپر بال ہاتھ میں
Flag Counter