Brailvi Books

اسلامی زندگی
81 - 158
شبِ براء ت:
    شبِ برات میں رات بھرجاگو، قبروں کی زيارت کرورات بھر نفل پڑھو۔حلوے پر فاتحہ پڑھ کر خیرات کرو اور باقی اس کے احکام آخر میں لکھے جائیں گے۔
رَمضان شریف:
    ( رمضان) میں جو کوئی کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہ رکھے وہ بھی کسی کے سامنے نہ کھائے پئے چاروجہ سے روزہ معاف ہے عورت کو حيض یا نفاس آنا ایسی بیماری جس میں روزہ نقصان کرے، سفر مگر ان سب صورتوں قضا کرنی پڑے گی۔
ستائیسویں رمضان:
    غالباً شبِ قدر ہے اس رات کو ہوسکے تو ساری رات جاگ کر عبادت کرو، ورنہ سحری کھاکر پھر نہ سوؤ صبح تک قرآن مجید اور نفل پڑھو رمضان شریف میں ہرنیک کام کا ثواب ستر گنا ملتا ہے اس لئے پورا ماہ رمضان قرآن مجید کی تلاوت اور نوافل پڑھنے اور صدقہ وخیرات میں گزار دو عید کے دن اچھّے کپڑے پہننا،غسل کرنا خوشبو ملنا سنّت ہے ایک دوسرے کو مبارک باد دو، اگر تمہارے پاس ۵۶ روپے نقد(فی زمانہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت) یا اس قیمت کا کوئی تجارتی مال یا ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونا ہے اور قرض وغیرہ نہیں ہے تو اپنی طرف سے اپنے چھوٹے بچّوں کی طرف سے فطرہ ادا کرو۔فطرہ خواہ رمضان میں دے دو یا عید کی نماز سے پہلے عید کے دن دے دو فطرہ ایک شخص کی طرف سے ۱۷۵ روپیہ اٹھنی بھر گیہوں یا
Flag Counter