بقر عید کے دن یہ کام کروغسل کرنا کپڑے بدلنا خوشبو لگانا مگر اس دن بغیر کچھ کھائے عیدگاہ کو جاؤ۔راستہ میں بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے جاؤ اور اگر تمہارے پاس اتنا مال ہے جو فطرے کیلئے بیان کیا گیا تو بعد نماز کے اپنی طرف سے قربانی کردو۔یاد رکھو کہ سال بھر میں پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے ایک عید الفطر کا اور چار دن بقر عید کے یعنی دسویں، گیارہویں،بارہویں، تیرہویں باقی احکام کیلئے بہار شریعت دیکھو، فضول خرچیوں کو بند کرو۔اور اس سے جوپیسہ بچے اس سے اپنے قرابت داروں اور محلے والوں، یتیم خانوں،اور دینی مدرسوں کی مدد کرنا چاہے یقین جانو کہ مسلمان قوم کی عید جب ہی ہوگی جب ساری قوم خوش حال، ہنرمند اورپرہیز گار ہواگر تم نے اپنے بچّوں کو عید کے دن کپڑوں سے لاددیا لیکن تمہاری مسلم قوم کے غریب بچے اس دن دربدر بھیک مانگتے پھرے تو سمجھ لو کہ یہ عید قوم کی نہیں۔حق تعالیٰ مسلم قوم کو سچی عید نصیب فرماوے۔امین ۱؎