Brailvi Books

اسلامی زندگی
80 - 158
    تو مردہوں یا چھوٹی لڑکیاں اور اگر جوان لڑکیاں اور عورتیں پڑھیں تو اتنی نیچی آواز سے روائتیں پڑھیں کہ ان کی آواز باہر نہ جائے اور محفل میلاد شریف میں روزے نماز اور پردے وغيرہ کے احکام بھی سنائے جائیں تاکہ نعت شریف کے ساتھ احکامِ اسلام کی بھی تبلیغ ہو اور جس قدر خوشی مناؤ،عطرملو،گلاب چھڑکو،ہارپھول ڈالوبہت ثواب ہے حضورعلیہ الصلاۃوالسلام کی پیدائش اللہ عزوجل! کی رحمت ہے اور اللہ عزوجل! کی رحمت پر خوشی منانا۔قرآن کریم کا حکم ہے قرآن شریف فرماتا ہے۔
قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ
ترجمہ کنزالایمان:تم فرماؤاللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اوراسی پرچاہیے کہ خوشی کریں۔(پ11،یونس،58)
    بلکہ ہر خوشی وغم کے موقعہ پر میلاد شریف کرو، شادی بیاہ،موت بیماری ہر وقت ان کے گیت گاؤ کیونکہ
ان کے نثارکوئی کیسے ہی رنج میں ہو

                          جب یاد آگئے ہیں سب غم بھلا دیئے ہیں
رجب:
    (رجب) کے مہینہ میں ۲۲ تاریخ کو کونڈوں کی رسم بہت اچھی اور برکت والی ہے۔مگر اس میں سے یہ قید نکال دو کہ فاتحہ کی چیز باہر نہ جائے اور لکڑی والے کا قصّہ ضرور پڑھا جائے۔
Flag Counter