روپیہ دے دیں جو کہ پچیس روپیہ سے زیادہ ہرگز نہ ہوں، یعنی کم تو ہوں۔ مگر اس سے زِیادہ نہ ہوں اور یہ امداد خفیہ کی جاوے۔ دکھلاوے کو اس میں دخل نہ ہوتا کہ رسم نہ بن جائے۔ دولہا، دلہن نکاح سے پہلے اُبٹن یا خوشبو کا استعمال کریں مگر مہندی اور تیل لگانے اور ابٹن کی رسم بند کردی جائے یعنی گانا باجا عورتوں کا جمع ہونا بند کردو۔ اب اگر بارات شہر کی شہر میں ہے تو ظہر کی نماز پڑھ کر بارات کا مجمع دولہا کے گھر جمع ہو اور دلہن والے لوگ دلہن کے گھر جمع ہوں۔ دلہن کے یہاں اس وقت نعت خوانی یا وعظ یا درود شریف کی مجلس گرم ہو۔ ادھر دولہا کو اچھا عمدہ سہرا باندھ کر یا پیدل یا گھوڑے پر سوار کرکے اس طرح برات کا جلوس روانہ ہو آگے آگے عمدہ نعت خوانی ہوتی جاوے، تمام بازاروں میں یہ جلوس نکالا جائے۔ جب یہ برات دلہن کے گھر پہنچے تو دلہن والے اس برات کو کسی قسم کی روٹی یا کھانا ہر گز نہ دیں کیونکہ حضرت زہرارضی اللہ تعالیٰ عنہاکے نکاح میں حضور علیہ السلام نے کوئی کھانا نہ دیا غرضیکہ لڑکی والے کے گھر کھانا نہ ہو۔ بلکہ پان یا خالی چائے سے تو اضع کر دی جائے۔ پھر عمدہ طریقہ سے خطبہ نکاح پڑھ کر نکاح ہوجائے۔ اگر نکاح مسجد میں ہو تو اور بھی اچھا ہے نکاح کا مسجد میں ہونا مستحب ہے اور اگر لڑکی کے گھر ہو تب بھی کوئی حرج نہیں۔ نکاح ہوتے ہی باراتی لوگ واپس ہوجائیں یہ تمام کام عصر سے پہلے ہوجائیں اور بعد مغر ب کو دولہن کو رخصت کر دیا جائے خواہ رخصت ٹا نگہ میں ہو یا ڈولی وغیرہ میں۔ مگر اس پر کسی قسم کا نچھاور اور بکھیر بالکل نہ ہو کہ بکھیر کر نے میں پیسے گم ہو جاتے ہیں۔ہاں نکاح کے وقت خرمے لٹا نا سنت ہے اور اگر نکاح کے وقت دو چا ر گو لے چلادیئے جائیں یا اعلان کی نیت سے جہاں نکاح ہوا ہے وہاں ہی کوئی نقارہ یا نوبت اس طر ح بغیر گیت کے پیٹ دی جائے