Brailvi Books

اسلامی زندگی
156 - 158
ڈیم جاپان ۔ انگلش مال لاؤ ۔ میں نے لندن کی بنی ہوئی معمولی چھڑی دی جس کی قیمت پورے تین رو پے تھی وہ بخوشی لے گیا ۔ یہ ہے قوم پر ستی کہ جاپانی سستا اور خوبصورت مال نہ لیا اور لندن کا بنا ہوا معمولی مال زیادہ قیمت سے لے گیا ۔ مسلمان خریدا ر اس سے عبرت پکڑیں ۔
مال کے لئے الٹ پلٹ:
    تا جر کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کا مال بلا وجہ رکانہ رہے جو لوگ گرانی کے انتظار میں مال قید کر دیتے ہیں۔ وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر کچھ معمولی نفع پابھی لیاتو بھی خاص فائدہ نہیں حاصل ہوتا ۔ سال میں ایک بار اٹھنی رو پیہ نفع ہوجانے سے رو ز اکنی روپیہ نفع بہتر ہے ۔ تجارت کے اور بھی بہت سے اصول ہیں جو کسی تاجرسے حاصل ہوسکتے ہیں ۔
مسلمانو ! حلال ر ز ق حاصل کرو ، بیکاری صدہا گناہوں کی جڑہے ، رزق حلال سے عبادت میں ذوق ،نیکیوں کا شوق اور اطاعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس گھر کے بچے 

آوارہ اور جوان بیکار ہوں وہ گھر چند دن کا مہمان ہے ۔ مثنوی شریف میں ہے ۔
علم و حکمت زائد از لقمہ حلال                    عشق  ورقت  زائد  از لقمہ حلال 

لقمہ تخم است وہر ش اندیشہا                     لقمہ   بحر   و  گوہر ش   اندیشہا! 

زائد از  لقمہ حلال اندر وہاں                     میل خدمت عزم سوئے آں جہاں 

چو ں زلقمہ تو حسد بینی دوام!        جہل  وغفلت زائد آں اواں حرام
ترجمہ: علم وحکمت حلال کے لقمے سے بہتر ہے : عشق ورقت حلال کے لقمے سے بہتر ہیں ۔
Flag Counter