Brailvi Books

اسلامی زندگی
151 - 158
حکایت :    ایک بار سلطان محی الدین اور نگزیب غازی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے بہت لمبی دعا مانگی ۔ ایک فقیر بو لا کہ حضرت ! اب کیا گدھا چاہتے ہو ؟ تخت پر بیٹھے ہو ، تاج والے ہو راج کر رہے ہو ، با ج لے رہے ہو ، اب اتنی لمبی دعائیں کاہے کے لئے مانگتے ہو ؟ آپ نے فوراً  فرمایا کہ حضرت گدھا نہیں آدمی مانگتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اچھا مشیر عطا فرمائے ۔غرضیکہ بہتر ین ساتھی بہت مشکل سے ہاتھ آتا ہے ۔

    حکایت:کسی نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ اس کی کیا وجہ ہے کہ تین خلفاء کے زمانہ میں فتو حات اسلامیہ بہت ہوئیں اور آپ کے زمانۂ خلافت میں خانہ جنگی ہی رہی ۔ آپ نے فورًا جواب دیا کہ وجہ صرف یہ ہے کہ ان کے وزیر ومشیر ہم تھے اور ہمارے مشیر ہوتم، جیسا مشیر،ویسا سلطان ۔
خوش اخلاقی:
    (۴) یوں توہر مسلمان کو خوش خلق ہونا لازم ہے مگر تا جر کو خصوصیت سے خوش خلقی ضروری ہے ۔ مسلمان تا جرو ں کی نا کامی کا ایک سبب ان کی بد خلقی بھی ہے کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک با ر آگیا وہ ان کی بد خلقی کی وجہ سے دوبا ر ہ نہیں آتا ۔ ہم نے ہندو تاجروں کو دیکھا کہ جب وہ کسی محلہ میں نئی دکا ن رکھتے ہیں تو چھوٹے بچو ں کو جو سودا خرید نے آئیں کچھ رونک یا چو نگا بھی دیتے رہتے ہیں تا کہ بچے اس لا لچ میں ہمارے ہی یہاں سے سودا خریدیں ۔ بڑے سود اگر خاص گا ہکوں کی پان ، بیڑی ،سگر یٹ بلکہ کبھی کھانے سے بھی تواضع کرتے ہیں ۔ یہ سب با تیں گاہک کو ہلالینے کی
Flag Counter