| اسلامی زندگی |
ہیں اگر تم یہ کچھ نہ کر سکو تو کم از کم گا ہک سے ایسی میٹھی بات کر و اور ایسی محبت سے بو لو کہ وہ تمہارا گر وید ہ ہوجائے ۔
دیا نتداری:
(۵)تاجر کو نیک چلن ، دیا نتدارہونا ضروری ہے ، بد چلن ، بدمعاش ، حرام خور کبھی تجارت میں کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ اسے بد معا شی سے فر صت ہی نہ ملے گی ۔ تجارت کب کرے ، مشرکین وکفارتجارت میں بہت دیانتداری سے کام لیتے ہیں۔ دیا نتداری سے ہی بازار سے قرض مل سکتا ہے ۔ دیا نتداری سے ہی لوگ اس پر بھر وسہ کریں گے ۔ دیانتداری سے ہی بینک اور کمپنیاں چلتی ہیں ۔ کم تو لنے والا ، جھوٹا ،خائن ، کچھ دن تو بظاہر نفع کمالیتا ہے مگر آخر کا ر سخت نقصان اٹھاتا ہے ۔
محنت:
(۶) یوں تو دنیا میں کوئی کام بغیر محنت نہیں ہوتا مگر تجارت سخت محنت ،چستی اور ہوشیاری چاہتی ہے ۔کاہل سست آدمی کبھی کسی کام میں کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ مثل مشہور ہے کہ بغیر محنت تو لقمہ بھی منہ میں نہیں جاتا ، تا جر خواہ کتنا ہی بڑا آدمی بن جائے مگر سارے کام نوکروں پر ہی نہ چھوڑدے ۔ بعض کام اپنے ہاتھ سے بھی کرے ۔ ہم نے بنیوں کو اپنے ہاتھ سے دالیں دلتے اور سود ا خود اٹھا کر لا تے ہوئے دیکھا ۔
تجارت کے اصول:
تجارت کے چند اصول ہیں جس کی پابند ی ہر تا جر پر لازم ہے یعنی پہلے ہی