اے مسلم قوم ! اپنی آنے والی نسل کو سنبھال ۔ یہ سمجھنا کہ معذور آدمی کچھ نہیں کر سکتا سخت الفاظ ہے ۔ میں نے گجرات پنجاب میں ایک ایسانا بینا مسلمان بھی دیکھا جو ہزارو ں روپوں کی تجارت کرتا ہے ۔ اس سے میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ معذوری کے باوجود بھی کارو بار ہوسکتا ہے ۔ میرے نزدیک وہ مسلمان جو صرف پنج وقتی نماز پڑھے اور کماکر کھائے ۔ اس کم ہمت سے افضل ہے جو قوی اور تندرست ہوکر صرف وظیفے پڑھا کر ے اور بھیک کو ذریعہ معا ش بنائے ۔
صحابہ کرام صرف نمازی ہی نہ تھے وہ مسجدو ں میں نمازی تھے ۔ میدان جنگ میں بہادر غازی ، کچہری میں قاضی اور بازار میں اعلیٰ درجہ کے کارو باری،غرضیکہ مدرسۂ نبوی میں ان کی ایسی اعلیٰ تعلیم ہوئی تھی کہ وہ مسجدوں میں ملائکہ مقربین کا نمونہ ہوتے تھے مسجدو ں سے با ہرمد برات امر کا نقشہ پیش کرتے تھے ۔