| اسلامی زندگی |
بِسْمِ اللہِ خَیْرُالْاَسْمَآءِ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ۔
ان شاء اللہ عزوجل! دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔
سفر کو جاتے وقت :
جب گھر سے سفر کے ليے نکلے تو اگر کراہت کا وقت نہ ہو (نفل کی کراہت کا وقت فجر اورعصر کے بعد اوردوپہر میں ہے) تو دو رکعت نفل نماز سفر کی نیت سے پڑھ لے ۔ ہر رکعت میں تین تین بارقل ھواللہ پڑھے اور بعد کو یہ دعا پڑھے
اِنَّ الَّذِیۡ فَرَضَ عَلَیۡکَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ؕ ۔ (20 القصص :85)
رب نے چاہا توبخیریت گھر واپس آئے گا۔ اورسب کو خیریت سے پائے گا۔ اوراگر اس وقت نفل مکروہ ہوتو بھی محلہ کی مسجد میں آجائے اوریہ دعا پڑھے ۔
سواری پر سوار ہوتے وقت :
اگر گھوڑا تانگہ ، ریل موٹر وغیرہ خشکی کی سواری پر سوار ہوتو یہ پڑھ کر بیٹھے۔
سُبْحٰنَ الَّذِیۡ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾ ۔( الزخرف:13،14)
ان شاء اللہ عزوجل! اس سواری میں کوئی تکلیف نہ پہنچے گی ۔ ہر مصیبت سے محفوظ رہے گا۔ اوردریا کی سواری یعنی کشتی جہاز وغیرہ میں بيھٹتے وقت یہ دعا پڑھ لے
وَقَالَ ارْکَبُوۡا فِیۡہَا بِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔىھَا وَمُرْسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۱﴾۔ (ھود :41)
ان شاء اللہ عزوجل! ڈوبنے سے بچے گا۔