Brailvi Books

اسلامی زندگی
128 - 158
پڑھنے کے،دوسرے خاص راتوں اورمتبرک تاریخوں میں پڑھنے کے لئے۔
صبح و شام: نماز فجر اورنماز مغرب کے بعد ہر روز تین بار یہ دعا پڑھے اول وآخر تین تین بار درود شریف
اَعُوْذُ بِکَلِمٰتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔
( الوظیفۃ الکریمۃ ، ص ۴۵)
پھر یہ پڑھے
سَلٰمٌ عَلٰی نُوۡحٍ فِی الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۹﴾ (الصفّت : 79)
خدانے چاہا تو زہر یلے جانوروں سانپ بچھو وغیرہ سے محفوظ رہے گا ۔ نہایت مجرب ہے ۔

    روزانہ صبح فجر کی سنتیں اپنے گھر پڑھے اورسنتوں کے بعد اول آخر درود شریف تین تین بار درمیان میں ۷۰بار
اَسْتَغْفِرُاللہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہٖ
پڑھے گھر میں بہت برکت رہے گی اورسب گھر والوں میں اتفاق بفضلہ تعالیٰ ہوگا مگر شرط یہ ہے کہ مرد سنت فجر کے بعد فرض مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھے ۔
کھانا کھانے کے وقت :
     بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لاَیَضُرُّمَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔
 جب کھانا سامنے آجائے تب یہ پڑھ کر کھائے ۔ رب نے چاہا تو وہ کھانا نقصان نہ کرے ۔ دوا پر بھی یہی دعا پڑھ لینی چاہیے ۔
دشمنوں کے شر سے بچنے کے لئے:
     روزانہ صبح وشام اول وآخر درود شریف پڑھ کر ۳بار یہ دعا پڑھے۔
Flag Counter