Brailvi Books

اسلامی زندگی
130 - 158
رات کو سوتے وقت
    اگر سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لے تورات بھر وہ مکان چوری آگ اورناگہانی آفات سے محفوظ رہے گا اورپڑھنے والا بدخوابی اورجنات کے خلل سے بچا رہے گا۔ ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے سے إن شاءاللہ عزّوجلّ! خاتمہ بالخیر ہوگا۔ 

(۲)جو شخص سوتے وقت پانچواں کلمہ اور قُلْ یَا ۤاَیُّھَاالْکٰفِرُوْنَ ایک ایک دفعہ پڑھ کر سویا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگا مگر چاہے کہ اس کے بعد کوئی دنیاوی بات نہ کرے اگر بات کرنی پڑ جائے تو دوبارہ اس کو پڑھ لے ۔ 

ہر نماز کے بعد لَقَدْ جَاءَ کُمْ رَسُوْلٌ آخر رکوع تک ۔( پ ۱۱ ، التو بۃ :۱۲۸ ، ۱۲۹)

پڑھ لیا جائے تو غیب سے روزی ملے گی اوربہت برکت ہوگی ۔
مصیبت زدہ کو دیکھ کر:
    بیمار قرضداریا اورکسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھنی چاہے ۔
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً۔
 إن شاءاللہ عزّوجلّ! وہ مصیبت اپنے کو کبھی نہ آئے گی ۔
( سنن التر مذی ،کتاب الدعوات ، باب مایقول اذا رأی مبتلی ، الحدیث ۳۴۴۳ ، ج ۵ ، ص ۲۷۳)
نہایت مجرب ہے ۔
Flag Counter