Brailvi Books

اسلامی زندگی
127 - 158
کو رہن (گروی)نہ کرسکے ۔ اس کو بیچ نہ سکے ۔ اس سے ان شاء اللہ عزوجل! تمہاری جائیداد اورمکانات محفوظ ہوجائیں گے کسی کے ہاتھ فروخت نہ ہوسکیں گے اور تم گناہ سے بھی بچ جاؤ گے ۔ اگر مسلمان اس قانون پر عمل کرتے تو  آج ان کی جائیدادیں ، ہندوؤں کے پاس نہ پہنچ جاتیں۔ وقف علی الاولادکرنے کا طریقہ کسی عالم سے پوچھ لینا چاہیے اورمیراث کے لیے ہم نے ایک کتاب اردوزبان میں لکھ دی ہے جس کا نام ہے ''علم المیراث'' اس کا مطالعہ کرو۔
    ہمارے بعض دوستوں کی فرمائش تھی کہ کتاب کے آخر میں فائدہ مند وظیفے اوراعمال روزانہ پڑھنے کے بھی اورمتبرک تاریخوں اوربڑی راتوں کے بھی بیان کردیے جائیں ۔ کیونکہ لوگ ان سے بے خبر ہیں ۔ میں مسلمانوں کے فائدے کے لیے وہ اعمال جو کہ بفضلہ تعالیٰ سو فیصدکامیاب ہیں اورجس کی مجھ کو میرے ولی نعمت ، مرشد برحق،حضرت صدرالافاضل مولانامحمدنعیم الدین صاحب قبلہ دامت برکاتہم القدسیہ کی طرف سے اجازت ہے خاص لِوَجہِ اللہ بتاتاہوں اورسنی مسلمانوں کو ان کی اجازت دیتاہوں ۔
نوٹ ضروری : ہر عمل کی کامیابی کی دو شرطیں ہیں ۔ اول عامل کا صحیح العقیدہ سنی ہونا اورہر بد مذہب خصوصاًدیوبندی اوروہابی کی صحبت سے بچنا۔ دوم شرعی احکام خصوصاًنماز روزے کا سختی سے پابند ہونا ۔ مریض اگر دوا کرے مگر پرہیزنہ کرے تو دوا فائدہ نہیں پہنچاتی۔ اسی طرح اگر ان مذکورہ اعمال کاکرنے والا یہ دو پرہیز نہ کریگاتو کامیاب نہ ہوگا ۔ دو طرح کے وظیفے بیان کرتاہوں ایک تو روزانہ یا کسی خاص موقعہ پر
Flag Counter