Brailvi Books

اسلامی زندگی
111 - 158
لہٰذا سب سے پہلے لڑکی کو پاکی پلیدی، حيض و نفاس کے شرعی مسئلے روزہ ،نماز،زکوٰۃوغيرہ کے مسئلے پڑھا دویعنی قرآن شریف اور دینیات کے رسالے پڑھادو۔پھر کچھ ایسی اخلاقی کتابیں جس میں شوہر کے حقوق بجالانے بچوں کے پالنے ساس نندوں سے میل ومحبت رکھنے کے طریقے سکھائے گئے ہوں وہ بھی ضرور پڑھادو ۔بہتر یہ ہے کہ ان کو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی تاریخ بھی مطالعہ کراؤ جس سے دنیا میں رہنے سہنے کا ڈھنگ آجائے۔اس کے بعد ہر طرح کا کھانا پکانا ،بقدرِ ضرورت سینا پرونا اور دوسری زنانہ دستکاری اور سوئی کا ہنر ضرور سکھاؤ کیونکہ سوئی ہی وہ چیز ہے جس کی ضرورت مرنے کے بعد بھی پڑتی ہے ۔یعنی مردہ سلاہوا کفن پہن کر قبر میں جاتا ہے سوئی عورتوں کا خاص ہنر ہے کہ اگر (خدانہ کرے)کبھی عورت پر کوئی مصیبت پڑ جائے یابیوہ ہوجائے اور کسی مجبوری کی وجہ سے دوسرا نکاح نہ کرسکے تو گھر میں آبرو سے بیٹھ کر اپنی دستکاریوں سے پیٹ پال سکے۔آجکل کھانا پکانے اور سینے پرونے کی بہت سی کتابیں چھپ چکی ہیں ۔
    چنانچہ دہلی کا باورچی خانہ ، خوان نعمت ، خوان یغما ۔کھانے پکانے کے ہنر کے لیے ضرور پڑھا دو بلکہ ان سے ہر طرح کا کھانا پکوالو۔ اوردوستو!تین چیزوں سے اپنی لڑکیوں اوربیویوں کو بہت بچاؤ ایک ناول، دوسرے کالج اورسکولوں کی تعلیم، تیسرے تھیٹراورسینما ۔ یہ تین چیزیں لڑکیوں کے لیے زہر قاتل ہیں ۔ اس وقت لڑکیوں میں جس قدر شوخی ، آزادی اوربے غیرتی ہے وہ سب ان تین ہی کی وجہ سے ہے ۔ ہم نے دیکھاکہ لڑکیوں کے لیے پہلے تو زنانہ اسکول کھلے اور ان میں پردہ دار گاڑیاں بچیوں کو لانے اورلے جانے کے لیے رکھی گئیں اگرچہ ان میں کانا پردہ تھا مگر
Flag Counter