Brailvi Books

اسلامی زندگی
108 - 158
پابندی کرو۔ان شاء اللہ عزوجل! تندرست رہو گے۔اوّل یہ کہ بھوکے ہوکر کھاؤاورپیٹ بھرکر نہ کھاؤ بلکہ روٹی سے بھوکے اُٹھو اور دوسرے یہ کہ تھک کر سوؤ پہلے عورتیں چائے کو جانتی بھی نہ تھیں گھر میں محنت مشقّت کے کام کرتی تھیں ۔چکی پیسنا،غلّہ صاف کرنا،خوب پسینہ آتا تھا۔بھوک کھل کر لگتی تھی اور رات کو چارپائی پر خوب بے ہوشی کی نیند آتی تھی اسلئے تندرست رہتی تھیں ، آج ہم دیکھتے ہیں کہ پردہ والی عورتیں ہشاش بشاش معلوم ہوتی ہیں ،ان کے چہرے ترو تازہ ہوتے ہیں مگر آوارہ اور بے ہودہ عورتیں ایسی معلوم ہوتی ہیں جیسے کہ اس پھول کو لُو لگ گئی ہے۔ دوستو!یہ سب بہانہ ہیں، ضروری ہے کہ مکان کُھلے ہوا دار صاف ہوں ،اپنے مکانوں کے صحن بڑے بڑے اور کھلے ہوئے ہوا دار رکھو او رعورتوں بچوں کو چائے اور دوسری خشک چیزوں سے بچاؤ اور دودھ گھی وغيرہ کا استعمال رکھو عورتوں کو آرام طلب نہ بناؤ۔
اسلامی پردہ اور طریقہ زندگی:
    عورت کا جسم سر سے پاؤں تک ستر ہے جس کا چھپانا ضروری ہے سِوا چہرے اور کلائیوں تک ہاتھوں اور ٹخنے سے نیچے تک پاؤں کے ، کہ ان کا چھپانا نماز میں فرض نہیں باقی حصّہ اگر کُھلا ہوگا تو نماز نہ ہوگی۔لہٰذا اُسکا لباس ایسا ہونا چاہے جو سرسے پاؤں تک اس کو ڈھکا رکھے۔اور اسقدر باریک کپڑا نہ پہنے جس سے سرکے بال یا پاؤں کی پنڈلیاں یا پیٹ اوپر سے ننگا ہو۔ گھر میں اگر اکیلی یا شوہر یا ماں باپ کے سامنے ہو تو دوپٹہ اتار سکتی ہے لیکن اگر داماد یا دوسرا قرابت دار ہو تو سر باقاعدہ ڈھکا ہوا ہونا ضروری ہے اور شوہر کے سوا جو بھی گھر میں آئے وہ آواز سے خبر کرکے آئے ۔
Flag Counter