| اسلامی زندگی |
(رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ الجنازۃ ، مطلب فی حمل المیت ، ج ۳ ، ص ۱۶۲ صحیح البخاری ، کتاب الاذان ، باب انتظار الناس ۔۔۔۔۔۔ الحدیث ۸۶۹ ، ج۱ ،ص ۳۰۰)
ان احادیث میں غور کرو کہ وہ زمانہ نہایت خیر وبرکت کا۔یہ زمانہ شرو فساد کا، اسوقت عام مرد پرہیز گار، اب نہایت آزاد اور فسّاق اور فجّار،اس وقت عام عورتیں پاک دامن حیا والی اور شرمیلی ۔اب عام عورتیں بے غیر ت ،آزاد اور بے شرم جب اس وقت عورتوں سے پردہ کرایا گیا تو کیا یہ وقت اس وقت سے اچھا ہے ؟ہم نے مختصر طریقہ سے قرآن وحدیث کی روشنی میں پردہ کی ضرورت بیان کی ۔
(۵)اب فقہ کی بھی سیر کرتے چلئے ۔فقہا فرماتے ہیں کہ عورت کے سر سے نکلے ہوئے بال اورپاؤں کے کٹے ہوئے ناخن بھی غير مردنہ دیکھے (دیکھو شامی باب الستر)
عورت پر جمعہ کی نماز فرض نہیں عید،بقر عید کی نماز واجب نہیں ،کیوں ؟اسلئے کہ یہ نمازیں جماعت سے مسجدوں میں ہی ہوتی ہیں اور عورتوں کو بلا ضرورتِ شرعی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں۔عورت پر حج کیلئے سفرکرنا اس وقت تک فرض نہیں جب تک کہ اسکے ساتھ اپنا محرم نہ ہو یعنی ،باپ بیٹایا شوہر وغیرہ عورت کا منہ غیر مرد نہ دیکھے۔(دیکھو شامی باب الستر)
( الدر المختارورد المحتار ،کتاب الحج ، مطلب فی قولھم ۔۔۔۔۔۔ الخ ، ج۳ ،ص ۵۳۱)
حضرت فاطمہ زہرارضی اللہ تعالیٰ عنہانے وصیت فرمائی تھی کہ مجھے رات میں دفن کیا جائے کیوں؟اسلئے کہ اگر دن میں دفن کیاگیا تو کم ازکم دفن کرنے والوں کو