Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
97 - 308
نہ پہنچيں اورپوراقِيام یہ ہے کہ سيدھی کھڑی ہو ۔
( دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتارج2ص163 )
 * قِيام اتنی دير تک ہے جتنی دير تک قِراءَ ت ہے۔ بَقَدَرِقِراءَ تِ فَرض قِیام بھی فَرض، بَقَدَرِ واجِب واجِب، اور بَقَدَرِ سنَّت سنَّت ۔(اَيْضاً) * فرض ،وِترا ور سنّتِ فَجرمیں قِيام فَرض ہے۔ اگربِلاعُذرِصَحِیح کوئی یہ نَمازيں بيٹھ کر ادا کرے گی تو نہ ہوں گی ۔ (اَيْضاً)
 *کھڑی ہونے سے مَحض کچھ تکلیف ہونا عُذْر نہیں بلکہ قِیام اُس وَقت ساقِط ہوگا کہ کھڑی نہ ہوسکے یاسَجدہ نہ کرسکے یا کھڑی ہونے یاسَجدہ کرنے میں زَخم بہتاہے یا سِتْرکھلتاہے یا قِراءَ ت سے مجبورِمَحض ہوجاتی ہے ۔ یوہیں کھڑی ہوسکتی ہے مگر اس سے مَرض میں زِیادَتی ہوتی ہے یا دیر میں اچھّی ہوگی یا ناقابلِ برداشت تکلیف ہوگی تو بیٹھ کر پڑھے۔
(غُنیہ،ص261۔ 267)
 *اگرعَصا (یا بيساکھی ) خادِمہ يا ديوار پر ٹيك لگا کر کھڑی ہونا ممکِن ہے تو فرض ہے کہ کھڑی ہو کر پڑھے
(غُنیہ،ص261)
 * اگر صِرف اِتنا کھڑا ہو نا مُمکِن ہے کہ کھڑے کھڑے تکبير تحريمہ کہہ لے گی تو فرض ہے کہ کھڑی ہو کر اللہُ اکبرکہہ لے اور اب کھڑے رَہنا ممکن نہيں تو بيٹھ جائے ۔
 ( اَیضا ًص 262)
خبردار! بعض اسلامی بہنیں معمولی سی تکليف ( يا زخم ) کی وجہ سے فرض نَماز يں بيٹھ کر پڑ ھتی ہيں وہ اِس حکمِ شَرعی پر غور فرمائيں ،جتنی نَمازيں قدر تِ قِيام کے باوُجُوْد بيٹھ کر ادا کی ہوں ان کو لوٹانا فرض ہے۔ اِسی طرح ويسے ہی کھڑی نہ رَہ سکتی تھيں مگرعَصا يا ديوار يا خادمہ کے سہارے کھڑے ہونا ممکن
Flag Counter