Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
96 - 308
ضَروری ہے ( اَيْضاً) يعنی اُس وقت دل ميں یہ نیَّت ہو کہ ميں سجدۂ سَہْو کرتی ہوں ۔

(6) تکبير تَحريمہ : يعنی نماز کو ''اَللہُ اَکْبَر'' کہہ کر شُرُوع کرنا ضَروری ہے ۔
            (بہارِ شریعت حصّہ 3 ص77)
''بسم اللہ '' کے سات حُروف کی نسبت سے نَماز کے 7 فرا ئض
(1) تکبيرتَحريمہ (2)قِيام (3) قِراءَ ت(قِرا۔ءَ ت)(4) رُکُوع (5) سُجُود (6)قَعدۂ اَخِيرہ (7)خُرُوْج بِصُنْعِہٖ۔
            ( دُرِّ مُختار،ج 2، ص 158۔170،بہارِ شریعت، حصّہ 3 ص75)
(1) تکبيرِتَحْريمہ : دَر حقيقت تکبيرِتَحْريْمہ (يعنی تکبير اُولیٰ ) شرائطِ نَماز ميں سے ہے مگرنَماز کے اَفعال سے باِلکل ملی ہوئی ہے اِس لئے ا سے نَماز کے فرائض سے بھی شُمار کيا گيا ہے۔
(غُنیہ،ص256)
* جو اسلامی بہن تکبير کے تَلَفُّظْ پر قادِر نہ ہومَثَلاًگونگی ہو يا کسی اور وجہ سے زَبان بند ہو گئی ہو اُس پر تَلَفُّظ لازِم نہيں، دل ميں اِرادہ کافی ہے۔
 (دُرِّ مُختار،ج 2، ص220)
*لفظِ اللہ کو '' اٰللہُ'' يا اَکْبَرکواٰکْبَر یا '' اَ کبَار ''کہا نَماز نہ ہو گی بلکہ اگر ان کے معنیٔ فاسِدہ سمجھ کر جان بوجھ کر کہے تو کافِر ہے۔
 ( دُرِّ مُختار،ج2،ص218 )
(2) قِيام : * کمی کی جانب قِيام کی حدیہ ہے کہ ہاتھ بڑھائے تو گُھٹنوں تک
Flag Counter