Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
90 - 308
پھر کو ئی سی دُعا ئے ما ثُور ہ قراٰن و حدیث کی دعا کو دعائے ماثورہ کہتے ہیں) پڑ ھئے ،مَثَلاً یہ دُعا پڑ ھ لیجئے :
( اَللّٰھُمَّ )  رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿۲۰۱﴾
ا ے اللہ عزَّوَجَلّ !(ترجَمۂ کنزالایمان ) اے رب ہمارے ہمیں دُنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخِرت میں بھلائی دے اورہمیں عذا بِ دوزخ سے بچا۔
    پھرنَماز ختم کرنے کے لئے پہلے دائيں (سیدھے)کندھے کی طرف منہ کرکے
اَلسَّلاَمُ عَلَيْکُمْ وَرَحمَۃُ اللہ
کہئے اور اسی طرح بائيں(الٹے) طرف ۔اب نَماز ختم ہو ئی ۔
(ماخوذ ازبہارِ شريعت ،حصہ 3،ص 72۔75 وغیرہ)
مُتَوجِّہ ہوں !
    اسلامی بہنو! دیئے ہوئے اِس طر یقۂ نَما ز میں بعض با تیں فر ض ہیں کہ اس کے بِغیر نَما ز ہو گی ہی نہیں، بعض واجِب کہ اس کا جان بو جھ کر چھوڑنا گنا ہ اورتوبہ کرنا ا ور نَما ز کا پھر سے پڑھنا واجِب اور بھول کرچُھٹنے سے سَجدۂ سَہوواجِب اور بعض سُنّتِ مُؤَکَّدہ ہیں کہ جس کے چھو ڑنے کی عا دت بنا لینا  گناہ ہے اور بعض مُستَحَب ہیں کہ جس کا کرنا ثواب اور نہ کر نا گناہ نہیں ۔          (ایضاً ص75)
﴿پ۲ البقرہ ۲۰۱)
Flag Counter