Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
89 - 308
اوراَنگوٹھے کا حَلقہ بنالیجئے اورچُھنگلیا (یعنی چھوٹی اُنگلی)اوربِنْصَر یعنی اس کے برابر والی اُنگلی کو ہتھیلی سے مِلادیجئے اور( اَشْھَدُ اَلْ کے فوراً  بعد) لفظِ لا کہتے ہی کلمے کی اُنگلی اُٹھائیے مگر اس کو اِدھر اُدھر مت ہلائیے اورلفظ اِلَّا پر گِرا دیجئے اورفورًا سب اُنگلیاں سیدھی کر لیجئے ۔ اب اگر دو سے زِیادہ رَکعَتَیں پڑھنی ہیں تو اَللہُ اَکْبَر کہتی ہوئی کھڑی ہوجائیے ۔اگر فرض نَماز پڑھ رہی ہیں تو تیسری اورچوتھی رَکعَت کے قِیام میں
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اوراَلحمدُ شریف پڑھئے، سُورت ملانے کی ضَرورت نہیں ۔ باقی اَفعال اِسی طرح بجا لائیے اوراگر سنّت ونَفل ہوں تو سورۂ فاتِحَہ کے بعدسُورت بھی مِلائیے پھر چار رَکعَتیں پوری کر کے قعدۂ اَخیرہ میں تَشَہُّد کے بعد دُرُودِ ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام ، پڑھئے:۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیمْ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدُO

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
ا ے اللہ!عَزَّوَجَلَّ دُرود بھیج( ہمارے سردار ) محمد پر اورانکی آل پر جس طرح تُونے درود بھیجا (سیِّدُنا) ابراہیم پر اورانکی آل پر۔بیشک تو سَرا ہا ہوا بُزرگ ہے۔

اے اللہ! عَزَّوَجَل برکت نازِل کر) ہمارے سردار( محمدپر اوراُنکی آل پر جس طرح تُو نے بَرَکت نازِل کی (سیِّدُنا) ابراہیم اورانکی آل پر بیشک توسَراہا ہوا بُزُرگ ہے ۔
Flag Counter