Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
88 - 308
لینامُستَحَب ہے ) پھراَللہُ اکْبَر کہتے ہوئے پہلے سَجدے ہی کی طرح دوسراسَجدہ کیجئے ۔ اب اُسی طرح پہلے سراُٹھائیے پھر ہاتھوں کوگُھٹنوں پر رکھ کر پنجوں کے بل کھڑی ہو جا یئے۔ اُ ٹھتے وقت بِغیر مجبوری زمین پر ہاتھ سے ٹیک مت لگائیے۔ یہ آپ کی ایک رَکعَت پوری ہو ئی۔ اب دوسری رکعت میں
       بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
پڑھ کر اَلحَمد اور سورۃ پڑ ھئے اور پہلے کی طر ح رُکوع اور سجدے کیجئے دوسرے سجدے سے سر اُ ٹھا نے کے بعد دونوں پا ؤں سیدھی طرف نکال دیجئے اور اُلٹی سُرِین پر بیٹھئے اور سید ھا ہا تھ سید ھی ران کے بیچ میں اور اُلٹا ہا تھ اُلٹی ران کے بیچ میں رکھئے۔ دورَکعَت کے دوسرے سَجدے کے بعد بیٹھناقَعدَہ کہلاتا ہے۔ اب قَعدہ میں تَشَہُّد (تَ۔شَہْ۔ھُد)پڑ ھئے:
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبٰتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ‘ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْنَ اَشْھَدُاَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ‘ وَرَسُوْلُہ‘
تمام قَولی،فِعلی اورمالی عبادتیں اللہ عزَّوَجَلَّ ہی کیلئے ہیں۔سلام ہوآپ پر اے نبی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رَحمتیں اوربَرَکتیں ۔ سلا م ہوہم پر اور اللہ عزَّوَجَلَّ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتا(دیتی) ہوں کہ اللہ عزَّوَجَل کے سوا کوئی معبود نہیں اورمیں گواہی دیتا(دیتی) ہوں محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) اسکے بندہ اور رسول ہیں ۔
    جب تَشَہُّدمیں لفظ لا کے قریب پہنچیں تو سیدھے ہاتھ کی بیچ کی اُنگلی
Flag Counter