(یعنی پاک ہے میرا عظمت والاپروردگار )کہئے ۔ پھر تَسمِیع (تَس ۔مِیع )یعنی
سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ
۔( یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اُس کی سُن لی جِس نے اُس کی تعریف کی ) کہتے ہو ئے باِلکل سیدھی کھڑ ی ہوجائیے، اِس کھڑے ہونے کو قَومہ کہتے ہیں۔اِس کے بعد کہئے۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد
(اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! سب خوبیاں تیرے ہی لیے ہیں)پھراللہُ اکبر کہتے ہوئے اِس طر ح سجدے میں جائيے کہ پہلے گُھٹنے زمین پر رکھئے پھِر ہا تھ پھِر دونوں ہاتھوں کے بیچ میں اِس طرح سر رکھئے کہ پہلے ناک پھر پَیشانی اور یہ خاص خَیال رکھئے کہ ناک کی صِرف نوک نہيں بلکہ ہڈّ ی لگے اورپَیشانی زمین پرجَم جائے، نظر ناک پر رہے ، سَجدہ سِمَٹ کر کیجئے یعنی با زو کروٹوں سے، پیٹ ران سے، ران پِنڈ لیوں سے اورپِنڈ لیا ں زمین سے ملا دیجئے، اور دونوں پا ؤں پیچھے نکا ل دیجئے۔ اب کم از کم تین بارسَجدے کی تسبیح یعنی
سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی
(پاک ہے میرا پروردگار سب سے بُلند) پڑھئے پھر سر اس طرح اُٹھائیے کہ پہلے پیشانی پھر نا ک پھر ہا تھ اٹھیں ۔ دونوں پا ؤں سیدھی طرف نکال دیجئے اور اُلٹی سُرِین پر بیٹھئے اور سید ھا ہا تھ سیدھی ران کے بیچ میں اور اُلٹا ہاتھ اُلٹی ران کے بیچ میں رکھئے۔ دونوں سجدوں کے دَرمیان بیٹھنے کوجَلسہ کہتے ہیں ۔پھر کم از کم ایک بار سُبْحٰنَ اللہ کہنے کی مقدار ٹھہر ئیے (اِس وَقفے میں
یعنی اے اللہ عزوجل میری مغفرت فرما کہہ