Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
86 - 308
پھر مکمَّل سُورَۂ فا تِحَہ پڑ ھئے:
اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۱﴾الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۲﴾مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِ ؕ﴿۳﴾اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُ ؕ﴿۴﴾اِہۡدِ نَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ﴿۵﴾صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ۬ۙ۬غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡھِمْ وَلَا الضَّآ لِّیۡنَ ٪﴿۷﴾
ترجَمۂ کنزالایمان :سب خوبیاں اللہ عزوجل کو جو مالک سارے جہان والوں کا۔ بَہت مِہربان رَحمت والا،روزِ جزا کا مالِک ۔ہم تُجھی کو پوجیں اورتُجھی سے مدد چاہیں۔ ہم کوسیدھا راسۃ چلا،راستہ اُن کا جن پرتُو نے اِحسان کیا، نہ اُن کا جِن پر غَضَب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔
    سُورۂ فاتحہ خَتم کر کے آہِستہ سے اٰ مین کہئے ۔ پھر تین آیا ت یا ایک بڑ ی آ یت جو تین چھو ٹی آ یتو ں کے بر ابر ہو یا کو ئی سُورت مَثَلاً سورۂ اِخلاص پڑ ھئے ۔
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾
ترجَمۂ کنزالایمان :اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا ۔ تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے ۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اُسکی کوئی اولاد اورنہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اورنہ اُس کے جوڑ کا کوئی ۔
     اب اللہُ اکبر کہتے ہوئے رُکو ع میں جا ئيے۔رُکو ع میں تھوڑاجھکئے یعنی اتنا کہ گُھٹنوں پر ہا تھ رکھ دیں زَورنہ دیجئے اورگُھٹنوں کو نہ پکڑ یئے اور اُنگلیا ں ملی
Flag Counter