Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
85 - 308
ہاتھوں کی اُنگلیا ں نہ ملی ہوئی ہوں نہ خوب کھلی بلکہ اپنی حالت پر (NORMAL ) رکھئے او ر ہتھیلیا ں قبلہ کی طر ف ہو ں نظرسَجدہ کی جگہ ہو ۔ اب جونَماز پڑھنی ہے اُس کی نیّت یعنی دل میں اس کا پکّا ارادہ کیجئے سا تھ ہی زَبا ن سے بھی کہہ لیجئے کہ زِیادہ اچھّا ہے ( مَثَلاً نیّت کی میں نے آج کی ظُہر کی چار رَکعت فر ض نَما ز کی )اب تکبیرِتَحریمہ یعنی اللہُ اکبر (یعنی اللہ سب سے بڑا ہے)کہتے ہوئے ہا تھ نیچے لا ئیے اور اُلٹی ہتھیلی سینے پرچھاتی کے نیچے رکھ کر اسکے اُوپرسیدھی ہتھیلی رکھئے۔ اب اِس طرح ثنا ء پڑھئے :
سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ
پاک ہے تُواے اللہ عزَّوَجَلَّ اور میں تیری حمدکرتا (کرتی) ہوں، تیرا نام بَرَکت والا ہے اورتیری عظمت بُلند ہے اورتیرے سِواکوئی معبود نہیں ۔
پھر تعوُّذ پڑ ھئے :
اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
میں اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا (آتی)ہوں شیطان مردود سے ۔
پھر تَسمِیَہ پڑ ھئے:
       بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اللہ کے نام سے شروع جو بَہُت مہربان رحمت والا ۔
Flag Counter