اسلامی بہنوں کی نماز |
مُفسّرِشہير حکیمُ الامّت حضرتِ مفتی احمد یا ر خان علیہ رحمۃ المنّان اس حدیث کے تَحت فر ما تے ہیں:معلو م ہُو اما ل کے چورسے نَماز کا چور بدتر ہے کیو ں کہ مال کا چور اگر سزا بھی پاتا ہے تو کچھ نہ کچھ نَفع بھی اُٹھا لیتا ہے مگر نَماز کا چورسزا پوری پائے گا اِس کے لئے نَفع کی کوئی صورت نہیں ۔مال کاچور بند ے کا حق مارتا ہے جبکہ نَماز کا چور اللّٰه عزَّوَجَلَّ کا حق،یہ حالت ان کی ہے جونَماز کو ناقِص پڑھتے ہيں اِس سے وہ لو گ درسِ عبر ت حاصِل کر یں جو سِرے سے نَما ز پڑھتے ہی نہیں ۔
(مِراٰۃ المناجیح ج 2ص78)
اسلا می بہنو ! اوّل تو لو گ نَما ز پڑھتے ہی نہیں ہیں اور جو پڑھتے ہیں ان کی اکثریَّت سنّتیں سیکھنے کے جذبے کی کمی کے با عث آج کل صحیح طر یقے سے نَماز پڑھنے سے محروم رہتی ہے ۔یہا ں مختصراً نماز پڑھنے کا طر یقہ پيش کیا جا تا ہے۔ بر ائے مہربانی!بَہُت زِیا دہ غور سے پڑھئے اوراپنی نَما زوں کی اِصلاح فرمائیے :
اسلامی بہنوں کی نَما ز کا طر یقہ (حنفی )
با وُضُو قِبلہ رُو اِس طر ح کھڑی ہو ں کہ دونوں پاؤں کے پنجو ں میں چار اُنگل کا فا صِلہ رہے اور دونو ں ہا تھ کند ھوں تک اُ ٹھا ئیے اورچادَر سے باہَرنہ نکالئے ۔