Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
83 - 308
حُذَیفہ بِن یَمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جو نَماز پڑھتے ہوئے رُکوع اور سُجُود پورے ادا نہیں کرتا تھا۔ تو اُس سے فرمایا:'' تم نے جو نَماز پڑھی اگر اسی نَماز کی حالت میں انتِقال کر جاؤ تو حضرتِ سیِّدُنا محمد مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طریقہ پر تمہاری موت واقِع نہیں ہوگی''۔
 (صَحِیحُ البُخارِیّ ج 1 ص284حدیث808)
سنَنِ نَسائی کی روایت میں یہ بھی ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا :'' تم کب سے اِس طرح نَماز پڑھ رہے ہو؟ اُس نے کہا: چالیس سال سے۔ فرمایا:تم نے چالیس سال سے بالکل نَماز ہی نہیں پڑھی اور اگر اسی حالت میں تمہیں موت آگئی تو دینِ محمّد ی علیٰ صاحِبِہا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پر نہیں مرو گے۔
 ( سُنَنُ النَّسَائی ص 225حدیث1309)
نَماز کا چور
    حضر تِ سیِّدُ نا ابوقَتا دہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ سرکارِ مدينہ، قر ارِ قلب و سینہ ،فیض گنجینہ ،صا حِبِ مُعَطَّر پسینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وسلَّم كا فر ما نِ با قر ینہ ہے : ''لوگو ں میں بد تر ین چو ر وہ ہے جو اپنی نَما ز میں چوری کر ے ''،عر ض کی گئی ، ''یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم ! نماز میں چوری کیسے ہوتی ہے؟''فر مایا: ''(اس طرح کہ) رُکُوع اور سَجدے پورے نہ کرے۔''
 (مُسنَدِ امام احمد بن حَنبل، ج8،ص386،حديث 22705)
Flag Counter