Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
82 - 308
نَماز پر نُور یا تاریکی کے اَسباب
    حضرتِ سیِّدُنا عُبادہ بن صامِت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِّ رَحمت ، شَفیعِ اُمّت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رِسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عاليشان ہے ، '' جوشَخص اچّھی طرح وُضو کرے، پھر نَماز کے لیے کھڑا ہو،اِس کے رُکوع ،سُجُود اورقِراء َت (قِرا۔ئَ۔ت) کو مکمَّل کرے تو نَماز کہتی ہے: اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کرے جس طرح تُو نے میری حِفاظت کی ۔ پھر اس نَماز کو آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے اور اس کے لیے چمک اور نور ہوتا ہے ۔ پس اس کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں حتّٰی کہ اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے اور وہ نَماز اُس نَمازی کی شَفاعت کرتی ہے۔ اور اگر وہ اس کا رُکوع ، سُجُود اور قِراءَ ت مکمَّل نہ کرے تو نَماز کہتی ہے، اللہ تعالیٰ تجھے ضائِع کردے جس طرح تُو نے مجھے ضائِع کیا۔ پھر اس نَماز کواس طرح آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے کہ اس پر تاریکی(اندھیرا) چھائی ہوتی ہے اور اس پر آسمان کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں پھر اس کو پُرانے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس نمازی کے منہ پر مارا جاتا ہے۔
             ( کَنْزُ الْعُمَّال،ج7ص129، رقم 19049)
بُرے خاتِمے کا ایک سبب
    حضرتِ سیِّدُناامام بخاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الباری فرماتے ہیں: حضرتِ سیِّدُنا
Flag Counter