Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
81 - 308
شدید زَخمی حالت میں نَماز
    جب حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر قاتِلانہ حملہ ہوا تو عَرض کی گئی، اے امیرُالْمُؤمِنِین ! نَماز( کا وَقت ہے) فرمایا :''جی ہاں، سنئے! جو شخص نَماز کو ضائِع کرتا ہے اُس کا اسلام میں کوئی حِصّہ نہیں۔'' اور حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شدید زَخمی ہونے کے باوُجُودنَماز ادا فرمائی۔ ( اَیضاًص22)
ہزاروں سال عذابِ نار کا حقدار
    میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 9صَفْحَہ158 تا159پر فرماتے ہیں:ایمان و تصحیحِ عقائد کے بعد جملہ حُقُوقُ اللہ میں سب سے اہم و اعظم نَماز ہے۔جُمعہ و عیدین یا بلاپابندی پنجگانہ پڑھنا ہرگزنَجات کا ذمّہ دار نہیں۔ جس نے قصداً  ایک وَقت کی چھوڑی ہزاروں برس جہنَّم میں رہنے کا مستحق ہوا، جب تک توبہ نہ کرے اور اس کی قَضا نہ کر لے، مسلمان اگر اُس کی زندگی میں اُسے یک لخت(یعنی بِالکل) چھوڑ دیں اُس سے بات نہ کریں ، اُس کے پاس نہ بیٹھیں ، تو ضَرور وہ اس کا سزاوار ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :
وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾
ترجَمۂ کنزالایمان:اورجو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔
Flag Counter