Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
78 - 308
نماز كا طریقہ(حنفی)
دُرُود شریف کی فضیلت
     رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم ، رحمتِ عالَم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے :قیامت کے روز اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہوگا ،تین شخص اللہ عزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے ۔ عرض کی گئی : یارسولَ اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم وہ کون لوگ ہوں گے ؟ ارشاد فرمایا(1)وہ شخص جو میرے امّتی کی پریشانی کو دُور کرے (2)میری سنّت کو زندہ کرنے والا(3)مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھنے والا۔
         (البدور السافرۃ فی امور الاخرۃ للسیوطی ص131حدیث 366)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
     اسلا می بہنو!قراٰن و حدیث میں نَماز پڑھنے کے بے شمار فضائل اورنہ پڑھنے کی سخت سزائیں وارِد ہیں، چُنانچِہ پارہ 28 سورۃُ المُنافِقون کی آیت نمبر9 میں ارشاد ِ ربّانی ہے:
Flag Counter